حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ٹیکسٹائل صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ، پاکستان کی ٹیکسٹائل کا بھارت اور بنگلہ دیش سے مقابلہ ممکن نہیں رہا؛صدر اپٹما عامر فیاض

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 16:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( اپٹما) کے صدر عامر فیاض نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ٹیکسٹائل صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے ۔ پاکستان کی ٹیکسٹائل کا بھارت اور بنگلہ دیش سے مقابلہ ممکن نہیں رہا ۔ ہماری برآمدات میں مسلسل کمی آ رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے صدر عامر فیاض نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں کئی افراد نے اپنی فیکٹریاں بند کر دہی ہیں اور گزشتہ تین ماہ میں پنجاب کی 15 ٹیکسٹائل ملز بند ہو چکی ہیں اور مزید افراد بھی ملز اور فیکٹریاں بند کرنے اور دوسرے ممالک میں منتقل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی مسائل کے حل کی یقین دہانی پر گزشتہ ہڑتال ختم کر کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھے تھے وزیر اعظم نے اچھے انداز میں مسائل کو سنا تھا اور ہم نے حکومت کو 9 نکاتی مطالبات پیش کئے تھے حکومت کے مطالبات پر غور اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ٹیکسٹائل کے لئے مراعاتی پیکج کا وعدہ بھی کیا تھا تاحال حکومت نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا جس پر چیئرمین ( اپٹما) پنجاب عامر فیاض نے کہا کہ حکومت نے وعدے پورے نہ کئے تو ہم دوبارہ احتجاج کا اعلان کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں میں حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ٹیکسٹائل سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ہماری برآمدات میں مسلسل کمی آ رہی ہے جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں ٹیکسٹائل کی صنعت حکومت کی مدد سے دنیا بھر میں ترقی کر رہی ہے اور اب پاکستان کی ٹیکسٹائل کی صنعت کا بھارت اور بنگلہ دیشی سے مقابلہ ممکن نہیں رہا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..