پاکستان پچھلے تین سال کے دوران سرحدی مارکیٹ سے ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں کامیابی سے داخل ہوا ہے٬ مورگن سٹینلے ایم ایس سی ایل انڈیکس میں پاکستان کی شمولیت عالمی مالیاتی منڈیوں کی طرف سے یہ اشارہ ہے کہ پاکستان دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہو سکتا ہے

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ کی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ان کی اقتصادی ٹیم سے ملاقات کے دوران گفتگو � میں برسر اقتدار آنے کے بعد اختیار کیا جانے والا اقتصادی اصلاحات کا ایجنڈا مسلم لیگ (ن) کے انتخابی منشور کا حصہ ہے٬ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت اور بھرپور حمایت کی وجہ سے پچھلے تین سال کے دوران اقتصادی اصلاحات کے چیلنج سے ہم نبرد آزما ہوئے ہیں‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار

پیر 24 اکتوبر 2016 22:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ نے کہا ہے کہ پاکستان پچھلے تین سال کے دوران سرحدی مارکیٹ سے ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں کامیابی سے داخل ہوا ہے٬ مورگن سٹینلے ایم ایس سی ایل انڈیکس میں پاکستان کی شمولیت عالمی مالیاتی منڈیوں کی طرف سے یہ اشارہ ہے کہ پاکستان دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہو سکتا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ان کی اقتصادی ٹیم سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خزانہ نے کرسٹین لیگارڈ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 2013ء میں برسر اقتدار آنے کے بعد اختیار کیا جانے والا اقتصادی اصلاحات کا ایجنڈا مسلم لیگ (ن) کے انتخابی منشور کا حصہ ہے٬ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت اور بھرپور حمایت کی وجہ سے پچھلے تین سال کے دوران اقتصادی اصلاحات کے چیلنج سے ہم نبرد آزما ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کو ملک میں توانائی کی قلت پر قابو پانے٬ انتہاء پسندی کے خاتمہ٬ معیشت کو مضبوط بنانے اور تعلیم٬ صحت اور سماجی تحفظ سے متعلق کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹھوس مالیاتی پالیسیوں کی وجہ سے مالیاتی استحکام کے نتیجہ میں حکومت کیلئے مالی وسائل میں اضافہ ہوا ہے٬ ترقیاتی اخراجات 300 ارب روپے سے بڑھ کر 800 ارب روپے ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک میں انتہاء پسندی کے خاتمہ کو ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا۔ انہوں نے پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے انتھک کوششوں پر مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔ کرسٹین لیگارڈ نے ایک مضبوط میکرو اقتصادی فریم ورک قائم کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پائیدار ترقی کیلئے یہ بنیاد فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سست عالمی شرح نمو کے اس وقت میں حکومتوں کے ترقیاتی منصوبوں سے انہیں ایک موقع میسر آیا ہے کہ وہ بھرپور اقتصادی اور پائیدار شرح نمو کے ساتھ درمیانی آمدنی والے ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے توسیعی پروگرام کے پچھلے تین سال کے دوران بجٹ خسارے میں کمی٬ بجلی کے شعبہ میں اصلاحات٬ ٹیکس کا دائرہ بڑھانے اور ریونیو کی وصولی میں اضافہ سمیت بھرپور ڈھانچہ جاتی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اب حکومت محصولات کی وصولی کا دائرہ وسیع کرنے٬ برآمدات میں مسابقت کو بہتر بنانے٬ کاروبار کے ماحول کو بہتر کرنے٬ سماجی شعبہ کے تحفظ میں توسیع٬ بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر اور ملک کے نوجوانوں کو ہنر سکھانے کی تربیت کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

کرسٹین لیگارڈ نے کہا کہ اگرچہ پاکستان نے آئی ایم ایف کا توسیعی پروگرام مکمل کر لیا ہے تاہم آئی ایم ایف پاکستان کی حکومت اور تکنیکی معاونت کی فراہمی اور بہترین بین الاقوامی اقدامات سے مستفید کرنے کیلئے اپنی شراکت جاری رکھے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف٬ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن٬ ریونیو سے متعلق وزیراعظم کے خصوصی معاون ہارون اختر٬ گورنر سٹیٹ بینک٬ سیکرٹری خزانہ٬ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن٬ چیئرمین ایف بی آر٬ ڈائریکٹر ایم سی ڈی آئی ایم ایف مسعود احمد٬ مشن چیف پاکستان ہیرالڈ فنگر٬ ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے پاکستان جعفر مجارد٬ آئی ایم ایف کے سینئر مشیر شاہد محمود اور وزارت خزانہ کے دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..