ہم سی پیک کو خوش آمدید کہتے ہیں ، تمام چینی صنعتیں مشترکہ منصوبے کے تحت لگنی چاہیئں،ملکی صنعتوں کے بند ہونے کی وجہ سے حکومت کو نقصان ہو رہا ہے، لوگ بڑی تعداد میں بے روزگار ہو رہے ہیں

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا بیان

جمعرات 8 دسمبر 2016 23:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر محمد سعید شیخ نے کہا ہے کہ ہم سی پیک کو خوش آمدید کہتے ہیں لیکن اس سلسلہ میں لگنے والی تمام چینی صنعتیں مشترکہ منصوبے کے تحت لگنی چاہیئںانہوں نے کہا کہ ان صنعتوں کے بند ہونے کی وجہ سے حکومت کو نقصان ہو رہا ہے جبکہ لوگ بھی بڑی تعداد میں بے روزگار ہو رہے ہیں جب بھی حکومتی پالیسیوں میں تسلسل کا فقدان ہوا اس سے سب سے پہلے اور سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر فیصل آباد ہے اس شہر میں 80 فیصد سے زائد صنعتیں براہ راست یا بالواسطہ طور پر ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ ہیبے روزگاری ، امن و امان کی صورتحال میں بہتری، ترقیاتی کاموں کیلئے وسائل کی فراہمی اور زرمبادلہ کمانے کا واحد ذریعہ صرف اور صرف ٹیکسٹائل سیکٹر کی فوری بحالی ہے جس کیلئے حکومت کو جرأتمندانہ اور فراخدلانہ اقدامات اٹھانے ہونگے ملکی معیشت میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس وقت کل زرمبادلہ کا 65 فیصد ٹیکسٹائل کی برآمدات سے حاصل ہو رہا ہے جبکہ 35-40 فیصد افراد کو روزگاربھی یہی سیکٹر مہیا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری مشینری کو چلانے اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے ٹیکسوں کی وصولی ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

کہا جاتا ہے کہ سب سے زیادہ ٹیکس کراچی دیتا ہے انہوں نے کہا کہ وہ اس نظریے سے اتفاق نہیں کرتے کیونکہ واحد پورٹ سٹی ہونے کی وجہ سے ملک کے دوسرے حصوں میں قائم صنعتی اور کاروباری اداروں کا بھی ٹیکس کراچی کے کھاتے میں ڈال دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر پیداواری یونٹوں کے حوالے سے تجزیہ کیا جائے تو شاید ریونیو کی ادائیگی میں بھی فیصل آباد پہلے نمبر پر ہو انہوں نے نوجوان افسروں کو فیسکو کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ یہ بجلی کی واحد تقسیم کار کمپنی ہے جس کے لائن لاسز ملک بھر میں سب سے کم جبکہ وصولیاں سو فیصد سے بھی زائد ہیں اور اس کی وجہ صرف اور صرف یہ ہے کہ یہاں کے لوگ اور صنعتکار اپنے بل ذمہ داری سے ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ترقی کیلئے صنعتوں کا کردار مسلمہ ہے جبکہ صنعتوں کو چلانے کیلئے توانائی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ 2007 میں جب حکومت توانائی کی مسلسل فراہمی میں ناکام ہوئی تو ٹیکسٹائل کے کچھ ادارے بند ہو گئے جبکہ باقی اپنی پیداواری استعداد کو کم کرے پر مجبور ہو گئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے صنعتکار محب وطن پاکستانی ہیں بد ترین اقتصادی حالات میں بھی ان میں سے نہ تو کوئی ملک چھوڑ کر گیا اور نہ ہی کسی نے اپنی صنعتوں کو بیرون ملک منتقل کیا اس لئے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرناحکومت کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے گیس کی تقسیم میں بھی پنجاب سے ہونے والی ناانصافی کا ذکر کیا اور کہا کہ پنجاب میں صنعتکاروں کو 950 روپے فی ایم ایم بی ٹو یو جبکہ دیگر تینوں صوبوں کو سسٹم سے گیس صرف 400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے مل رہی ہے انہوں نے ٹیکسٹائل سیکٹر سمیت دیگر 5 سیکٹرز کو زیرو ریٹ کرنے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ یہ رعایت صرف لفظوں کا ہیر پھیر ہے۔

پہلے وہ 3 فیصد ٹیکس دیتے تھے جو کہ قابل واپسی تھا جبکہ اب ایک فیصد ایکسائز ڈیوٹی اور 5 0.فیصد دوسرے ٹیکس لئے جا رہے ہیں جو کہ ناقابل واپسی ہیں۔ مزید برآں برآمدکنندگان کے خام مال پر بھی پہلے کی طرح 17 فیصد کے حساب سے سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین