انشااللہ کشمیر بنے گا پاکستان

انشااللہ اب وہ وقت دور نہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان کشمیرکا فیصلہ ہونا ہی اس خطے کے امن کی ضمانت ہے اور کشمیریوں کی آزادی پاکستان کی مضبوطی ہے

Mian Mohammad Husnain Kamyana میاں محمد حسنین فاروق کمیانہ جمعہ 16 اگست 2019

inshallah kashmir banay ga pakistan
 5اگست بروز پیر کوبھارتی حکمراں جماعت بی جے پی نے آرٹیکل 370اور35Aکے خاتمے کی قرارداد کا بل ہاؤس میں پیش کیا جو 351 ووٹوں کی اکثریت سے منظور کر لیا گیا اس قرارداد کی مخالفت میں 72 ووٹ سامنے آئے اس کے بعد بھارتی وزیر داخلہ امیت شا نے دوسری قرارداد مقبوضہ جموں و کشمیر کی دو حصوں یعنی جموں وکشمیر اور لداخ میں تقسیم کا بل ہاؤس میں پیش کیا یہ بھی 370ووٹوں کی بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا اس بل کی مخالفت میں صرف70 ووٹ سامنے آئے آرٹیکل 370اور35A ختم کرنے کے بل پر بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے دستخط کیے۔

جس کے تحت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے اسے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ان میں لداخ کو بھارت کی مرکزی حکومت سے کنٹرول کیا جائے گا اور جبکہ جموں کشمیر کی اپنی علیحدہ اسمبلی ہوگی ۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ خطے اور دیگر ممالک کے لئے حیران کن تھا اس بھارتی اقدام پر پاکستان کی مشترکہ پالیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا اورفیصلہ کیا گیا کہ بھارت کے اس یکطرفہ اقدام مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے فیصلے پر بھارت کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے اسکے سفیر اجے بساریہ کو پاکستان سے نکل جانے اور اپنے نامزد سفیر کو دلی نہ بھیجنے کے علاوہ دونوں ملکوں کے ٹرین رابطوں اور تجارت کو بھی معطل کرنے کا اعلان کر دیاگیا۔

 
اس کے ساتھ ہی پاکستان نے سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا دفتر خارجہ اسلام میں ہونے والی بریفنگ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل ارکان ممالک ( امریکہ،برطانیہ،چین،روس،فرانس) کے سفیروں کو سیکرٹری خارجہ نے بریفنگ دی اور ساتھ میں ان کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی یاد دہانی بھی کرائی گئی ۔

 دوسری طرف پاک فوج نے کشمیریوں کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس بھارتی اقدام کے خلاف حکومتی موقف کی بھر پور حمایت کرینگے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں وادی کشمیر پر بھارت کے ناجائز اور غیر قانونی اقدام کا جائزہ لیا گیا جس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح الفاظ میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیروں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور کشمیریوں کی سعی کا آ خری حد تک ساتھ دیں گے اس میں کوئی دوسری رائے نہیں۔

کشمیر پر جو حملہ کیا وہ ان پر ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے اس کا یہ اقدام جموں وکشمیر کے ہائیکورٹ کے فیصلے کے بھی مترادف ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد وں ، شملہ معائدے کے بھی تخالف ہے اور جنیوا کنونشن سمیت تمام قوانین کی خلاف ورزیاں ہیں بھارت سر عام عالمی قوانین اور معاہدوں کی دھجیاں اڑا رہا ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط لکھا کر خطے کی تمام ترصورتحال اور امن وامان کے حوالے سے آگاہ کیا۔ہیومن رائٹس کمشنر آفس نے اپنی رپورٹ میں واضع طورپرلکھا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور اقوام متحدہ کو آگاہ بھی کر دیاکہ کشمیریوں کی زیر حراست ہلاکتوں ،بچوں سمیت نہتے لوگوں پر پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے کئی افراد بصارت سے محروم ہو رہے ہیں بھارتی فوج کالے قانون کے تحت نہتے کشمیریوں کو جبر و تشد کا نشانہ بنارہا ہے اور ایل او سی کے سیز فائر معاہدے کی بھی خلاف ورزی کررہا ہے اگر اس کا نوٹس نہ لیا گیا تو اس کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہو گئے اس کے ساتھ ساتھ چین نے بھی ایل او سی پربگڑتی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائم کے مطابق چین نے مودی سرکار کو خبردار کیاہے کہ لداخ کو ایک مرکزی خطہ بنائے جانے پر چین کو اعتراض ہے چینی صدر چن ینگ کا کہنا تھا کہ مغربی سیکٹر میں چین کے علاقے کو انڈیا کے انتظامی دائرہ اختیار میں ضم کرنے پر ہمیشہ اعتراض ہے۔ چین کے مستقل موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ بھارت کو سفارتی محاز پربھی بڑی شکست چین نے بھارت کو دو ٹوک جواب دیا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر بھارتی اقدام کو مسترد کردیا۔

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی دوڑیں بے کا رہوگئی چینی ہم منصب سے ملاقات ناکام چین کی لداخ کو بھارتی یونین کا حصہ بنانے کے فیصلے پر شدید تنقید اور کہا کہ بھارتی فیصلہ چین کی علاقائی خود مختاری پر ضرب لگانے کے مترادف ہے جبکہ ایس جے شنکر ہم منصب سے ملاقات میں بہتر تعلقات استوار کرنے کا راگ الاپتے رہے چین کے اس دو ٹوک جواب سے بھارتی غبارے سے ہوا نکلنے لگی ٹیلی فو ن ، انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل قابض انتظامیہ نے گزشتہ روز نماز عید بھی ادا نہیں کرنے دی مقبوضہ کشمیر میں بڑی مساجد اور عید گاہوں میں نماز عید نہ ہو سکی عید کا دن سکیورٹی فورسز کے لاک ڈاوٴن میں گزرا جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور باغ سیکٹر میں جوانوں کیساتھ عید کی نماز ادا کی اور کشمیریوں کے لیے خصوصی دعا کی۔

س موقع پر جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے سپہ سالارنے کہا کہ بھارت کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹاکر کنٹرول لائن اور پاکستان کی طرف موڑنا چاہتا ہے یہ دنیا کو گمراہ کرنے کیلئے کچھ کی کر سکتا ہے لیکن ہم اس کی ہر سازش کو ناکام کردے گئے اور اس کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرے گئے ۔ جنسی تشدد جسم کو گرم سلاخوں سے داغنا،چھت سے لٹکانابھارت کا کشمیریوں پر تشدد آزادی کی جدوجہد کو کچلنے کے لئے بھارتی بربریت کی بھیانک داستانیں رقم کر رہا ہے ۔

کشمیری پنڈٹ ڈوگرہ، اور سکھ کمیونٹی بھی مودی سرکار کے خلاف بھارتی اقدام کو غیر جمہوری غیر آئینی قرار دے رہی ہے بھارتی مظالم دنیا کے سامنے لانے پر مودی سرکار پریشان ہے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ملکی تاریخ میں پہلی بار یوم آزادی 14 اگست کے دن سرکاری سطح پر کشمیر کے نام منسوب شہروں اور بازاروں میں سبز ہلالی پرچم کے ساتھ کشمیر کے پرچم بھی لہرائے گئے یوم آزادی پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں سب سے بڑی ریلی راولپنڈی سے اسلام آبا کے D چوک تک نکالی گئی جس میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی پندرہ اگست کو قومی پرچم سرنگوں رہے ۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر،شہر،عوام سڑکوں پرجگہ جگہ تقریبات اور ریلیاں بھارت کا یوم آزادی بطور یوم سیاہ منایا گیا ۔ انڈیا دہشت گرد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے فضاوٴں میں گونجتے رہے مقبوضہ کشمیرپر قبضے کے خلاف لندن میں بھی ریلی نکالی گئی جو کے لندن تاریخ کی کشمیرکے حوالے سے سب سے بڑی ریلی تھی جس میں شیخ رشید،زلفی بخاری نے خصوصی شرکت کی پاکستان نے بھارت کو سفارتی محاذپر بھی بہت بڑی شکست دے دی ۔

 مقبوضہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج جمعہ المبارک کے دن ہوگا، جو کہ نصف صدی بعد سلامتی کونسل کی کشمیر پر میٹنگ ہورہی ہے۔وادی میں 13 روز سے کرفیو اور مواصلاتی نظام بند ۔ انشااللہ اب وہ وقت دور نہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان کشمیرکا فیصلہ ہونا ہی اس خطے کے امن کی ضمانت ہے اور کشمیریوں کی آزادی پاکستان کی مضبوطی ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

inshallah kashmir banay ga pakistan is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 16 August 2019 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.