
ستّر سال بھارت کو پڑھا ہے ‘اسے حیران کردیں گے
پاکستان اَمن سے محبت کرنے والا مُلک ہے دھمکایا‘خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا،آرمی چیف ہمارے تینوں سپہ سالاروں سے لے کر سپاہی نے اپنے ہاتھ سے جنگ لڑی ہے:میجر جنرل آصف غفور
ہفتہ 2 مارچ 2019

بھارت میں آمد ہ الیکشن‘دودرجن ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکوں ‘مقبوضہ کشمیر کی سنگین ترین صورتحال‘
غربت ‘بے روزگاری ‘حریف اپوزیشن جماعتوں کی برتری سے خوفزدہ وزیراعظم مودی کے پاس انتہا پسندی اور پاکستان دشمنی کارڈ استعمال کے سوا کچھ نہیں بچا‘پلوامہ حملہ میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی وزیراعظم اور بھارتی آرمی چیف کی بوکھلاہٹ اور گیدڑ بھبکیوں میں غیر معمولی تیزی آگئی ہے اور ان کی زبانیں اگنی میزائل کا روپ دھار چکی ہیں اور پاکستان کے خلاف زہرافشانی کے مضحکہ خیز اور غیرذمہ دارانہ بیانات بیک وقت ان کی ذہنی پسماندگی ‘کم عقلی‘کندذہنی اور تنگ دلی اور تعصب کی ترجمانی کررہے ہیں ‘وہ اندرونی مسائل سے توجہ ہٹا کر الیکشن میں کامیابی کیلئے پاکستان کے خلاف مہم جوئی کی بڑھکیں ماررہے ہیں تا کہ کانگرس اور دیگر اعتدال پسندجماعتوں کو نیچا دکھایا جا سکے۔
(جاری ہے)
پاکستان ایک ذمہ دار اور جوہری طاقت سے لیس ملک ہے اور اس کی بہادر افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے اور پاک فوج کی قیادت بھارت کی پاکستان دشمنی اور جارحانہ بیانات اور مہم جوئی کے خدشات سے باخبر اور چوکس ہے اور تمام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور سفارتی محاذ پر بھی دوست اور دیگر ممالک کو تمام صورتحال سے باخبر رکھے ہوئے ہے ۔گذشتہ دنوں بھارتی آرمی چیف‘
جنونی اور انتہا پسند وزیراعظم مودی کی پے درپے دھمکیوں کے جواب میں پاکستانی فوجی ترجمان اور سپہ سالار پاک افواج جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی اسے” چتاونی“دی ہے ۔
انہوں نے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی دھرتی کے دفاع سے بڑح کر کوئی چیز مقدس نہیں پاک فوج مادردھن کے دفاع کیلئے ہر دم تیار ہے ‘ائر چیف مارشل مجاہدانور خان نے پاک فضائیہ فاورڈآپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا اور کہا کہ پاک فضائیہ ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔کسی بھی جارحیت کا بھر پور قوت سے جواب دینے کیلئے تیار ہیں جنگ مسلط کی گئی تو ہر قیمت پر فضائی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔
دو طرفہ کشیدگی کی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی دفتر خارجہ نے کر ائسز مینجمنٹ سیل بھی تشکیل دے دیا ہے جو چوبیس گھنٹے کام کرے گا اور سفارتی اور سرحدی صورتحا ل سے متعلق رابطے میں رہے گا‘ایمرجنسی حالات کیلئے بنایا جانے والا کرائسز مینجمنٹ سیل صورتحال پر نظر رکھے گا‘ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جنگ مسلط کی گئی تو جواب دینے کیلئے تیار ہیں ۔“
عسکری ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہم جنگ کی تیاری نہیں کررہے لیکن دفاع ہمارا حق ہے ۔بھارت جارحیت کرکے آپ ہمیں سر پرائز نہیں دے سکتے بلکہ ہم اسے سر پرائزدیں گے ۔آپ امن اور ترقی چاہتے ہیں تو کلبھو شنوں کو ہمارے ملک میں مت بھیجیں،خطے کے امن کو تباہ نہ کریں اور ترقی کے مواقع مت گنوائیں ۔بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویدار ہے تو اسے سمجھنا چاہیے کہ دو جمہوری ملکوں میں جنگ نہیں ہوتی۔
وزیراعظم نے بھارت کو وہ پیشکش کی ہے جو پہلے نہیں کی گئی ۔بھارت کی دھمکیوں نے تمام جماعتوں اور قوم کو متحدکردیا ہے ۔پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ (ن) اور حکومت کے بیانات آچکے ہیں ۔جلد یابد یر مسئلہ کشمیر حل کی جانب جائے گا کیونکہ حالات اس کیلئے سازگار ہورہے ہیں ۔ایران کے ساتھ منسلک سرحد پر باڑ لگانے کی تجویز پر ایران کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے تا کہ کوئی تیسرا فریق فائدہ نہ اٹھائے۔انہوں نے آئی ایس پی آر میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے مسلح افواج کے سر براہوں کا پیغام دکھایا جس میں عسکری قیادت نے کہا کسی بھی قسم کی جارحیت پر بھر پور جواب دیا جائے گا۔
مادر وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع اپنے خون سے کرینگے ،آخری گولی اور آخری سانس تک دفاع وطن کیلئے سینہ سپررہیں گے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کشمیرنوجوان نے بھارتی فورسز کو نشانہ بنایا۔
پاکستان نے اپنے طور پر واقعہ کی تحقیقات کیں جس کے بعد وزیراعظم نے پلوامہ واقعہ پر جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو کبھی قبول نہیں کیا ۔ہم نے بھارت کو 70سال دیکھا ہماری دفاعی صلاحیت بھارت کے لیے ہی ہے اور جواب بھی بھارت کے لیے ہی ہے ۔
بھارت پاکستان کی آزادی کو آج تک تسلیم نہیں کر سکا،اصل دہشتگردی بھارت نے کی جب مکتی باہنی کے ذریعے حالات بگاڑے ،مکتی باہنی کے کردار کوخود بھارتی وزیراعظم نے تسلیم کیا،بھارت نے ہمیشہ پاکستان کیخلاف سازشیں ،دہشتگردی کی ،65ء کی جنگ کے ہمارے ملک پر اثرات مرتب ہوئے ۔
پاکستان میں جب بھی کوئی ایونٹ ہو بھارت میں ایسا واقعہ ہوجاتا ہے ،بھارت نے اپنی ناکامیوں کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دی ۔پلوامہ واقعہ ہوا تو ملک میںآ ٹھ اہم ایونٹس ہو رہے تھے ،سعودی ولی عہد دورہ پاکستان پر تھے ،کانفرنس ہورہی تھی ،پاکستان میں بھی پی ایس ایل میچزہونے ہیں ،کرتار پور راہداری کی ڈویلپمنٹ پر ایک میٹنگ ہونی تھی ۔
انہوں نے کہا کلبھوشن کی صورت میں بھارتی دہشتگردی کا ثبوت موجود ہے،کلبھوشن کیس کی سماعت کے وقت ایسا واقعہ ہوا،مقامی گاڑی کے ذریعے پلوامہ میں حملہ کیا گیا،پلوامہ کا حملہ آور بھی مقامی کشمیری ہے ۔بھارتی میڈیا جنگ اور پاکستان میڈیا امن کی بات کررہا ہے ،بھارتی میڈیا جنگی صحافت کررہا ہے ،
بھارت کھلاڑیوں پر پابندی ،ٹماٹر بند کرنے کی باتیں کررہا ہے ،جنگ اور بدلے کی دھمکی بھارت نے دی ،آپ امن ،ترقی چاہتے ہیں تو خطے کا امن تباہ نہ کریں ،ہمارا پیغام واضح ہے ،بری نظر سے مت دیکھیں ،
امید ہے پاکستان کی طرف سے آپ کو پیغام مل گیا۔انہوں نے کہا ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ،
ایران کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں ،ایران کے ساتھ مل کر سرحد کی صورتحال بہتر کریں گے ،مسئلہ کشمیر خطے کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہے ،آئیے اسے حل کریں ۔
جنگ کی آوازیں بھارت سے آرہی ہیں تاہم جنگ میں پہل کی تیاری نہیں کررہے لیکن دفاع ہمارا حق ہے ۔بھارت نے جارحیت کی تو اس بار فوجی رد عمل مختلف قسم کا ہو گا۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پلوامہ حملے کا پاکستان کو نقصان ہے ،بھارت میں متعدد افراد اس حملے کی پیشگوئی کررہے تھے اور بھارت کو حیران کن جواب دیں گے ۔پاکستان کے ساتھ الجھنے کی کوشش نہ کرے اور یہ واقعہ ایل او سی سے میلوں دور ہوا ،دھماکہ خیز مواد پاکستان سے نہیں گیا اور گاڑی پاکستان کی نہیں تھی جبکہ بھارت کی جانب سے جوویڈیوریلیز کی گئی اس کا تجزیہ بھی بہت سے اشارے دے گا۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کے کئی دفاعی حصار ہیں ۔یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ پاکستان کی طرف سے ایل اوسی کو کوئی کر اس کرے ،ایسا علاقہ جہاں فورسز کی تعداد وہاں کے مقامی افراد کی تعداد سے زیادہ ہے ،اگر وہاں سے دراندازی ہو جائے تو پھر اپنی فورسز سے پوچھیں 70
سال سے کیسے بیٹھے ہیں ۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کی صورت میں بھارتی دہشت گردی کا ثبوت موجود ہے ،ہم خطے میں امن کی کوششیں کررہے ہیں اور پاکستان میں آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل دینے کی سوچ پنپ رہی ہے ،ہمارے وزیراعظم نے بھارت کو وہ پیشکش کی جو پہلے نہیں کی گئی ،
فوج اور عوام نے خون کے سمندر سے گزر کر ملک کو جلا بخشی ۔
انہوں نے کہا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کے پاس کیسے ہتھیار ہیں ،فرق اس بات سے پڑتا ہے کہ آپ کو عوام کا اعتماد حاصل ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے بھارت کو دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اس بار فوجی رد عمل مختلف قسم کا ہو گا،آپ ہمیں حیران نہیں کر سکتے ہم آپ کو حیران کریں گے ۔امید کرتا ہوں کہ
پاکستان کی طرف سے آپ کو پیغام مل گیا ہو گا۔ترجمان پاک فوج نے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ آپ حکومت کی امن کی پیشکش پر ذمہ داری سے غور کریں گے اور خطے کی ترقی وامن میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
sattar saal Bharat ko parha hai usay heran kar dein gay is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 02 March 2019 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.