نئی صف بندیاں اور کشمیر

ہفتہ 15 اگست 2020

Aftab Shah

آفتاب شاہ

حالات تیزی سے بدل رہے ہیں ۔دنیا میں تیزی کے ساتھ تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں ۔ہم چاہتے ہوئے بھیکچھ نہیں کر سکتے۔کیوں اب نئی صف بندیوں کا موسم چل نکلا ہے ۔اس دنیا میں پائے جانے والے تمامممالک اپنے آپ کو محفوظ کرنے کے لیے بہتر گروپ کی تلاش میں ہیں ۔کچھ تو فیصلہ کر چکے  کہ کس گروپکے ساتھ تعلق داری کرنی ہے ۔کچھ ابھی سوچ میں ہیں ۔

کہ  کس گروپ میں شامل ہوں ۔اگر میں انگروپ کے بارے میں کچھ روشنی ڈالو تو بات زیادہ ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ان میں ایک  نمبر ایک پر چینکاگروپ ہے ۔ جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ روس ،ترکی ،ایران ، بنگلادیش ،ملائشیاہ،افغانستان جیسے ملک شامل ہیں۔ چین بڑی خاموشی کے ساتھ اپنی طاقت کا لوہا منوا رہا ہے۔اسکی ساری توجہدنیا کی معشیت کو  سہارا دینے میں لگی  ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ عسکری قوت کو بھی بڑھنا  اور سانئس  وٹیکنالوجی  کے میدان میں بھی  تو خاصا دور جا چکا ہے۔ چین نےاپنے آپ کو دنیا کی نئی سپر پاور  ثابت کر دیاہے۔
دوسرا امیریکن گروپ  ہے۔جو کہ اپنی سپر پاور کا  پھٹا ڈھول بجا رہا ہے ۔امریکہ کے غبارے سے ہوا نکلچکی ہے۔ٹرمپ اپنا الیکشن بچانے کے چکروں میں اپنے ہاتھ پاوں مار رہا ہے ۔جس کے پیچھے اسرائیل کا  بڑاعمل دخل ہے۔

باقی بات رہی عربوں کی تو ان کا شمار تین میں نہ تیرا میں ہے۔نہ ہی ان میں لیڈر شپ کی کوئیکوالٹی ہے۔OICکا جنازہ بھی نکل چکا ۔یہ کل بھی فیل تھی اورآج بھی فیل ہے ۔امریکہ اور اسرائیل  کےغلام تھے اور رہیں گے۔ ان کی اسی غلامی میں ہی ان کی موت واقع ہو گی۔یورپ بھی سوچ بچار میں ہے کہوہ کس گروپ میں شامل ہوں۔زیادہ چانس امریکن بلاک میں شمولیت کا  ہی ہے۔


پاکستان کشمیریوں کو آزادی کا خواب دیکھا رہا ہے ۔ اس کو حقیقت کا رنگ ضرور ملے گا ۔لیکن اس خواب کوپورا کرنے میں بڑی محنت درکار ہے۔پاکستان کو اپنی یہ جنگ اکیلے ہی لڑنی ہو گی ۔عرب کے نام نہادمسلمان لیڈروں کی طرف دیکھنا بند کر دے۔ انھوں نے فلسطین  اور کشمیریوں کا سودا اسرائیل کے ہاتھوں،بڑے سستے داموں کر دیا ہے۔کشمیر کے لئے عرب آواز بلند کریں گے تویہ بات پاکستان اپنی ڈائری سےنکال دے۔

کشمیری 72 سالوں سے قربانیاں دے رہےہیں۔کشمیریوں کی یہ جنگ اگر لڑنے میں زیادہ دیر کردی تو پاکستان کو اس کا بہت ہی نقصان ہو گا۔اور پاکستان کو اس طرح کا بہترین موقع پھر نہ ملے گا۔کیونکہ  ٹوٹتا بھارت محض دھمکیا ں دے رہا ہے ۔اندر سے اسکا دیوالیہ نکل چکا۔
پاکستان کا مسلم ممالک پر معاشی  انصاراور اپنی یرغمال خارجہ  پالیسی کو آزاد کرنا ہو گا۔

سعودی عرب کی یہناراضگی کے پاکستان ارطغرل کیوں نشر کر رہا ہے۔سعودی عرب اور  UAE کشمیر کی حمایت کریں گے،یہبات پاکستان اب بھول جائے۔تمام مسائل پر قابو پانے کے لئے پاکستان کو کھوکھلا کر دینے والے زہریلےکیڑوں سے اپنی جان جلد از جلد چھڑانی ہو گی ۔ریاست کو اپنا کام تیز کرنا ہو گا۔اور اپنے فیصلے تیزی سےکرنے ہونگے۔ اس پہلے کے بہت دیر ہو جائے۔۔۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :