
عدالتی سرٹیفائیڈ صادق امینوں کی کرپشن
منگل 25 مئی 2021

احتشام الحق شامی
(جاری ہے)
حال ہی میں جاری ایک حکومتی رپورٹ کے مطابق منافع بخش ریلوے میں ایک کھرب 19 ارب کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ روزنامہ ڈان کی ایک خبر کے مطابق سال2020 میں واحد قومی ایئر لائن پی آئی اے کو680 ملین ڈالرز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔
گندم اسکینڈل میں ایک ہزار ارب کا ڈاکہ،چینی اسکینڈل میں 300 ارب کا فراڈ،کھاد ادوایات کی قیمتیں بڑھا کر جو اربوں روپے غریب عوام کی جیبوں سے نکالے گئے اور فارن فنڈنگ کیس کے23 اکاونٹس، سی پیک اسکینڈل،71 بلین کی ناکام پشاور میٹرو،مالم جبہ، سونامی ٹری منصوبے، کراچی اسٹیل ملز میں اربوں روپے کی ڈکیتیاں، ثاقب نثار فراڈیئے والے ڈیم فنڈ کے بارہ ارب روپے، کور ونا عالمی فنڈز کے 1200 ارب روپے اور امدادی سامان، راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں 131ارب روپے کے گھپلے، وہ ایک الگ غضب کرپشن کی عظیم داستان ہے،جو پہلے ہی چوریوں کے پورے تفصیلی اعداد و شمار کے ساتھ آشکارا ہو چکی ہے۔ عدالتی سرٹیفائیڈ صادق امینوں کی کرپشن کی یہ ایک صرف جھلک ہے،جس دن فراڈیوں پر مشتمل نیازی اینڈ کمپنی کو کرسی سے عسکری لات مار کر اتارا گیا، تبدلی کے شوقینوں کے ہاتھوں سے طوطے اڑ جائیں گے،لکھ کر رکھ لیجئے۔
یاد رہے یہ ساری”تعمیر و ترقی“ لانے کے واسطے غریب پاکستانی عوام کا 22 ارب روپیہ سرکاری خزانے سے خرچ کر نیازی سرکار کو بائیس کروڑ عوام کے سروں پر مسلط کیا گیا اور آج جب بدترین سیاسی اور حکومتی ناکامی کا منہ دکھنے کے بعد پھٹ کر گلے میں آئی ہے تو کہ رہے ہیں کہ”کوشش کر رہے ہیں کہ معیشت پرانے پاکستان والی 2018 کی پوزیشن پر واپس آجائے“
میاں صاحب نے سو فیصد درست کہا تھا کہ ابھی انہیں اور چلنے دو۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
احتشام الحق شامی کے کالمز
-
حقائق اور لمحہِ فکریہ
ہفتہ 19 فروری 2022
-
تبدیلی، انکل سام اورحقائق
بدھ 26 جنوری 2022
-
’’سیکولر بنگلہ دیش اور حقائق‘‘
جمعہ 29 اکتوبر 2021
-
”صادق امینوں کی رام لیلا“
ہفتہ 2 اکتوبر 2021
-
”اسٹبلشمنٹ کی طاقت“
جمعہ 1 اکتوبر 2021
-
ملکی تباہی کا ذمہ دار کون؟
بدھ 29 ستمبر 2021
-
کامیاب مزاحمت آخری حل
بدھ 1 ستمبر 2021
-
"سامراج اور مذہب کا استعمال"
جمعہ 27 اگست 2021
احتشام الحق شامی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.