حکومت اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرے

جمعہ 30 جولائی 2021

Asifa Amjad Javed

آصفہ امجد جاوید

موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے تبدیلی کے جو خواب عوام کو دکھائے تھے وہ خواب اب اس صورت میں پورے کیے جا رہے ہیں اگر میں کہوں ان خوابوں کو اب روندھا جا رہا ہے تو غلط نہیں ہو گا پہلے آٹا,چینی,بجلی,گیس,پانی کا بحران تھا ابھی یہ مسائل حل ہوئے نہیں اور مہنگائی کا طوفان بھی اُمڈ آیا ہے تقریباً تین سالوں میں عوام کو صرف ان اشیاء کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ میں تبدیلی نظر آئی ہے اس کے علاوہ کسی چیز میں نہیں ملک کے تمام مسائل جُوں کے تُوں ہیں اور مسائل حل ہو بھی کیسے سکتے ہیں موجودہ حکومت پچھلی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنائے یا ملک چلائے سندھ اور کراچی کی عوام پانی اور پورا ملک لوڈشیڈنگ جیسے مسائل سے دو چار ہے اس ملک میں ابرِ رحمت برستے ہی  بجلی غائب ہو جاتی ہے اور دوبارہ بجلی کب آئے عوام کو کچھ خبر نہیں ہوتی جبکہ حکومت نے کہا تھا ہم جلد لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر نظرثانی کریں گے اور تاحال اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہو سکی عوام اس شدید گرمی میں مشکلات کا شکار ہے عوام کا کہنا ہے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ان کے کاروبار نہیں چل رہے جس سے انہیں خاصہ نقصان ہو رہا ہے پانی, بجلی,گیس کے بلوں کی ادائیگی کرنے کے باوجود انہیں زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم رکھا جا رہا ہے دال روٹی بھی غریب انسان کی پہنچ سے بہت دور ہو گئ ہے آٹے کی بوری کی قیمت 800 سے 950 روپے ہو گئ ہے اور اسی طرح باقی اشیاء  گھی,دالیں,سبزیاں انکی قیمتیں بھی آسمان چُھو رہی ہیں کہاں گے وہ وعدے عوام کو ایک کڑور نوکریاں فراہم کرنے کا جو وعدہ کیا گیا تھا باقی وعدوں کی طرح یہ بھی دھرے کا دھرا رہ گیا اور جو لوگ پہلے سے نوکریاں کر رہے تھے اس حکومت نے ان کو بھی بےروزگار کر دیا ہے عوام کی طرف سے روزانہ دل دہلا دینے والے واقعات سننے کو ملتے ہیں کوئی غربت کی وجہ سے خودکشی کر رہا ہے,اور کچھ لوگ غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر اپنے بچوں کو خود مار رہیں ہیں کیا یہ ہے تبدیلی؟ اگر تبدیلی اسے کہتے ہیں تو عوام نے ایسی تبدیلی کی تمنا کبھی نہیں کی تھی وزیراعظم صرف عوام کے ساتھ براہ راست ٹیلی فون میں گفتگو کر لیتے ہیں عوام کے ٹیلی فون میں مسائل سن لینے تک بات ختم نہیں ہو جانی چاہئے ان تمام مسائل کو حل کرنا اپنے عہدے کا حصہ سمجھیں ابھی اس ملک کے جو حالات ہیں اگر ایسے ہی رہیں تو یہ ملک آنے والے وقت میں بہت مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے موجودہ حکومت کو چاہئے غریبوں کا خیال رکھتے ہوئے مہنگائی کو کنٹرول کرے آٹا,چینی,بجلی,پانی,گیس بحران پر قابو پائیں اور پچھلی حکومتوں کو نالائق ڈکلیئر کرنا چھوڑیں اور جو کام انہیں سونپا گیا ہے اسے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے نبھائیں وزیراعظم اور ان کے وزراء اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں جس سے عوام مطمئن ہو۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :