پاکستان نئی راہوں پر گامزن

جمعہ 15 فروری 2019

Chaudhry Muhammad Afzal Jutt

چوہدری محمد افضل جٹ

مملکت سعودی عرب کے نائب وزیر اعظم ،وزیردفاع اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں پاکستان عوام،ریاستی ادارے اور وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب اپنے مہمان شہزادے کے شایان شان تاریخی استقبال کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ایسا ہونا بھی چاہیے کیونکہ ولی عہد نے ہی مستقبل میں خادم الحرمین شریفیں کے مقدس اور معتبر منصب پر قائم ہوا ہوتا ہے میں ولی عہد کی آمد کو پاکستان کے لئے ایک تاریخی لمحہ اور نیک شگون قرار دیتا ہوں کیوں کہ اس بار وہ اپنا استقبال یا پاکستانیوں کی اپنے ساتھ والہانہ محبت کو دیکھنے نہیں بلکہ پاکستان سے تجارت کی غرض سے تشریف لا رہے ہیں اور کاروبار ہمیشہ دو فریقوں میں برابری کی بنیاد پر ہوتا ہے اور جب ریاستوں میں تجارت کی بنیاد پر تعلقات استوار ہوتے ہیں تو وہ کامیاب اور دیر پا ہوتے ہیں اب کی بار ہم کو ماننا پڑے گا کہ قطر ہو ،یو اے ای ہو یا سعودی عرب وہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو تجارتی بنیادوں پر قائم کرنے کے خواہاں ہیں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں جہاں اس مٹی کو اپنے پیاروں کی لاتعدادقربانیاں دینی پڑیں وہیں وطن عزیز کو معاشی طور پر بھی بہت نقصان اٹھانا پڑا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ کبھی ہم دہشت گرد گردانے گئے کبھی وطن عزیز کو سیکیورٹی رسک قرار دیا گیا اور کبھی ڈو مور جیسے بدنام زمانہ لفظوں سے ہمیں زیر کرنے کی کوششیں کی گئی مگر صد شکر ہے اس مالک ارض و سماوات کا کہ جس نے ان برے وقتوں سے پاکستان کو نکال کر پھر سے نئی راہوں پر گامزن کردیا ہے ڈومور کی گردان الاپنے والے مانے یا نہ مانے مگر یہ حقیقت ہے اور دنیا اس کو مان رہی ہے کہ امریکہ افغانستان میں اپنی جیت کا جشن منانے کی آرزؤ کو اپنے سینے میں دبائے اب واپسی کے راستے تلاش کر رہا ہے اور یہ یقینا ان قربانیوں کا ثمر ہے جو اس دھرتی کی کاخاطر ہمارے جوانوں نے دی ہیں پاکستان سفارتی محاذ پر بھی اب کامیابیاں سمیٹ ریا ہے اب تو ہمارا ازلی دشمن بھی اس بات کا اقرار کر رہا ہے کہ پاکستان سیکیورٹی سٹیٹ کے زمرے سے نکل کر اب نئے راستوں پرگامزن ہو گیا ہے اب پاکستان کے لئے کشمیر اور ہندوستان کوئی مسئلہ نہیں رہا آج کا پاکستان چھ ماہ پہلے کے پاکستان سے بہت مختلف ہے کامیاب افغان اور طالبان مذاکراتی عمل سے پاکستان پر قسمت کے دروازے کھل گئے ہیں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے سے متعلق جس طرح کی خبریں عالمی میڈیا سے آرہی ہیں اگر اسی طرح ہمارے وزیراعظم صاحب ان سے دو طرفہ تعلقات قائم کرنے اور سرمایہ کاری کے معاہدے کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو بعید نہیں کہ آنے والے دنوں میں پاکستان عالمی سیاست اور معیشت میں اپنا بھر پور کردار اد ا کرتا ہوا نظر آئے فرعونیّت اور رعونّیت کے لہجے میں مملکت سعودی کے فرماں رواء اور ولی عہد کو سات دنوں میں بادشاہت ختم کرنے کی دھمکی دینے والاخود اپنے شرمناک لہجوں پر شرمندہ اور نادم نظر آئے۔

(جاری ہے)

ہمارا اس بات پر ایمان کامل ہے کہ انشاء اللہ وہ دن اب دور نہیں جب میرا دیس ترقی اور خوشحالی کی ان منزلوں کا مکیں ہو گا جس کا خواب میرے قائد محمد علی جناح  اور اس کی سچائی پر اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے ہمارے اسلاف نے دیکھا تھا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :