
اسلامی ممالک کے بادشاہ اور حکمران سورہے ہیں
پیر 23 ستمبر 2019

گل بخشالوی
امریکہ اور یہودی لابی کی نظر اب ایران اور پاکستان پر ہے جموں وکشمیر میں ظلم وبربریت کی داستان رقم کرنے کیلئے بھارتی سرکارکے یزید نریندر مودی نے ہٹلر کے مظالم کو پیچھے چھوڑ دیا دنیا پر کشمیری خون نے ثابت کر دیا کہ بھارت مسلمان دشمن قوت ہے لیکن مغربی قوتوں کے قدم مذمت کے الفاظ سے آگے نہیں بڑے ۔
(جاری ہے)
مغربی قوتوں کا افسوس مگرمچھ کے آنسو ہیں ۔
جموں وکشمیر میں ظلم وبربریت سے قبل بھی اسلامی اور غیر اسلامی ممالک میں مسلمانوں پر وہاں کی سرزمین تنگ ہوتی دیکھی گئی اور ایسے ہی مگرمچھ کے آنسو بہائے گئے ، دنیائے اسلام کی سوچ اور اقدامات صرف اور اجلاسوں اور اعلانات تک محدود رہے اس لیے کہ ان ممالک کے بادشاہ اور حکمران امریکہ اور اسرائیل کے ذہنی غلام ہیں ۔مسلمانوں اور مسلمان ممالک پر ظلم وبربریت کی آگ کے شعلے بھی ان کے ایمان کو نہیں جگاسکے ۔اسلامی ممالک کے یہ حکمران اور بادشاہ باوجود ایٹمی قوت کے مغرب اور مغربی سوچ کے خلاف ایک ساتھ بیٹھنے کے باوجود ایک ساتھ انتہائی قدم اُٹھانے کی جرأت نہیں کر سکے اس لیے کہ یہ مغربی قوتوں کے ذہنی غلام ہیںجانے ان کے ہوش ٹھکانے کیوں نہیں ،کیوں تسلیم نہیں کرتے کہ امریکی فوج جہاں جس ملک میں داخل ہوئی وہاں پر بربادی کے سوا کچھ نہیں کیا ۔اسرائیل نے فلسطینی قوم کا جینا عذاب کر دیا ہے لیکن کسی کو احساس نہیں ۔عراق وشام کی بربادی دنیا نے دیکھی افغانستان میں گزشتہ 18سال کی جنگ میں امریکہ نے افغانستان کی عوام کو اُن کی بنیادی حقوق سے محروم کر دیا او راب امریکہ اور یہودی لابی کی نظر ایران پر ہے ۔ایران ایٹمی قوت ہے ایٹمی قوت کے مقابلے میں سعودی عرب کو کھڑا کرنے کیلئے امریکہ اور یہودی لابی نے سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملہ کیا ۔سعودی عرب کی گرتی ہوئی معیشت کو اور برباد کردیا ۔سعودی عرب کی تیل کے حصول کیلئے امریکہ کی یہ سازش بڑی حد تک کامیاب ہے ۔
سعودی عرب کے حکمران بادشاہوں نے امریکہ کو گلے لگایا ہے اسلامی فوج کا ڈرامہ رچایا ہے امریکہ کی خواہش پر امریکہ اور اُس کے حواریوں کا اتحادی ہے مسلمان ممالک پر امریکی اور اُس کے اتحادی ممالک کیساتھ سعودی عرب بھی مسلمانوں پر بمباری کرکے سعودی عرب کی قومی عظمت کو برباد کر رہا ہے ۔مکہ میں نائٹ کلب کا افتتاح دراصل امریکہ کے پرستاروں کیلئے عیاشی کا سامان تھا جانے سعودی عرب کے حکمرانوں کی مذہبی غیرت دم کیوں توڑگئی ہے ایمان کی قوت کے برعکس امریکہ پر اعتماد کرے والے بادشاہ خدا کی غیبی قوت ابابلیوں کو کیوں بھل گئے ہیں۔بیت المقدس پر یہودی قبضے کے بعد سعودی عرب یہودیوں کو مکہ اور مدینہ کے قری کیوں آنے دے رہا ہے ۔
سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد امریکہ نے اپنی فوج سعودی عرب بھجوانے کا اعلان کردیا ہے سعودی عرب کے حکمران امریکہ دوستی میں مدہوش ہیں ۔تیل تنصیبات پر امریکہ کی زبان بولتے ہوئے الزام ایران پر لگارہے ہیں ۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل البخیر نے ریاض میں پریس کانفرنس میں ایران کو تیل تنصیبات پر حملے میں ملوث قرار دئیے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب اپنی تیل تنصیبات پر حملے کا مناسب اور ضروری اقدامات کیساتھ جواب دے گا ۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ تیل تنصیبات پر حملہ یمن کی جانب سے نہیں بلکہ شمال کی جانب سے کئے گئے تھے ۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ امریکہ کا بیانیہ دہرارہے ہیں ہے سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اتحادیوں سے مشورہ کر رہا ہے
دنیا جانتی ہے لیکن سعودی عرب نہیں جانتا کہ سعودی عرب کے اتحادی اسلام دشمن قوتیں ہیں وہ یہودی قوتیں جس سرزمین پر پاؤں رکھتے ہیں اُس کو برباد کر کے رکھ دیتے ہیں سعودی عرب کے پڑوس میں اسرائیل نے فلسطین کو برباد کرکے رکھ دیا ہے لیکن قوتِ اسلام کے علمبردار بادشاہوں کا ایمان نہیں جاگا ۔امریکہ کے دست ِراست بھارت میں مودی سرکار نے جنت نظری وادی جموں وکشمیر میں آگ لگادی ہے مسلمانوں کو زندہ درگور کر دیا ہے لیکن سعودی عرب کا ایمان سورہا ہے ۔مودی کو امن ایوارڈ دئیے جارہے ہیں سعودی عرب اور امارات کے بادشاہوں کے عمل سے ظاہر ہے کہ اُن کے خون اور شعورمیں دین مصطفےٰ کی چنگاریاں بجھ گئی ہیں ۔وہ امریکہ اور یہودیوں کی خوشنودی کیلئے ایران پر حملے کے ہموار کیے گئے راستے پر چل پڑا ہے اگر سعودی عرب اور اسلامی ممالک کا ایمان ا یسے ہی سوتا رہا تو جس طرح فلسطینی بیت المقدس میں رب العزت کے حضور اجتماعی سجدہ کیلئے ترس رہے ہیں آنے والے کل کو قبلہ اول کی طرح قبلہ دوم میں بھی دین مصطفےٰ کے علمبردار اجتماعی سجدہ کیلئے ترسیں گے ۔ایران پر اگر حملہ ہوا تو اسلامی جمہوریہ پاکستان بھی آباد نہیں رہے گا بلکہ بہت ممکن ہے پاکستان ہی میدانِ جنگ ہو ۔امریکہ بھارت میں مودی سرکار کے ہاتھ مضبوط کر رہا ہے ۔خطرے کی گھنٹیاں بج چکی ہیں ایران کی طرح پاکستان بھی ایٹمی قوت ہے بھارت بھی ایٹمی قوت ہے اگر کسی ایک ملک نے بٹن دبادیا تو ایران پاکستان کیساتھ بھارت بھی محفوظ نہیں رہے گا ۔
خدانخواستہ اگر ایسا کچھ ہوگیا تو مجرم سعودی عرب ہوگا ۔سعودی عرب کی سرزمین پر دین مصطفےٰ کی شمع روشن ہوئی تھی یہودی اپنے گھناؤنے مقاصد کے حصول کیلئے سعودی عرب میں دین مصطفےٰ کا روشن ہونیوالا دین مصطفےٰ کا چراغ بجھانے کی سازش کر رہے ہیں اور اسلامی ممالک کے بادشاہ حکمران سورہے ہیں ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.