
کشمیر : بھارت اب پاکستان پر دعویٰ کرنے والا ہے
منگل 5 نومبر 2019

میر افسر امان
اگر آپ کو یہ معلوم نہیں تو سن لیں جب پاکستان کی تحریک زوروں پر تھی تو قائد اعظم محمد علی جناح،محب وطن مسلم لیگیوں،اسلام پسند علماء اور پاکستان کا مطلب کیا ”لا الہ الا اللہ “ کے مستانہ نعرے پر جھومنے والے براعظیم کے عوام کو یہ معلوم تھا کہ پاکستان ضرور بنے گا۔
(جاری ہے)
تحریک پاکستان کے وقت ہندوستان میں کیمونسٹ تحریک زروں پر تھی۔ قادیانی جن کو یہودیوں، عیسائیوں اور ہندوؤں نے مل کر مسلمانوں کو تقسیم کرنے اور جہاد سے دور رکھنے کے لیے بنایاتھا وہ بھی پھل پھول رہے تھے۔جاگیر داروں، سرمایا دارں اور ان سب موقعہ پرستوں نے اپنی خیر سمجھتے ہوئے اور مجبوری سے قائد اعظم محمد علی جناح کا ساتھ دیا تھا۔ مگر یہ سارے سازشی عناصر پاکستان بننے کے بعد اسے نقصان پہنچانے میں شامل ہوگئے۔کیمونسٹوں نے راولپنڈی سازش کر کے پاکستان پر قبضہ کرنا چاہا مگر ناکام رہے۔
قادیانیوں نے پاکستان میں سازشیں کیں ا ب بھی کر رہے ہیں۔جاگیر داروں اور سرمایا داروں نے مسلم لیگ پر قبضہ کیے رکھا ۔ قائد اعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کا اسلامی آئین بنانے کے بجائے وزار تیں بانٹتے رہے۔ اگر وقت پر قائد اعظم کے وژن اور اللہ کے ساتھ براعظم کے مسلمانوں کے وعدے کے مطابق اگر پاکستان کو مدینے کی فلاحی اسلامی ریاست بناتے تو آج یہ دن نہ دیکھنے پڑھتے۔ حکمرانوں نے پاکستان میں” لا الہ الا اللہ“ کی بنیاد پر نظام حکومت نہیں بنایا۔ اللہ سے اپنا وعدہ نہیں نبھایا تو اللہ نے بھی مدد سے ہاتھ کھینچ لیا۔ پھر مشرقی پاکستان میں شیخ مجیب نے بنگلہ قومیت کی بنیاد اگر تلہ سازش کے تحت کی بنیاد پر تحریک چلا کر بھارت کی مدد سے پاکستان کے دوٹکڑے کر دیے۔ اندراگاندھی نے پاکستان بننے کے وقت جو بیان دیا تھا۔ وہ ہمارے کان کھلونے کے لیے کافی تھا۔ وزیر اعظم بھارت اندرا نے کہا تھا کہ قائد اعظم کا دو قومی نظریہ میں نے خلیج بنگال میں ڈبو دیا ہے۔ مسلمانوں سے ہزار سال حکومت کا بدلہ بھی لے لیا ہے۔ اب بھارت میں دہشت گرد آر ایس ایس ہٹلر کی برترقوم پرستی کی تحریک ہنددؤں میں جاری کیے ہوئے ہے۔ہٹلر کی پالیسیوں پر چلتے ہوئے مودی بھارتی مسلمانوں کو تعصب اور ظلم کی چکی میں پیس رہے ہیں۔ بھارت کا وزیر اعظم مودی اس دہشت گرد آر ایس ایس کا بنیادی رکن ہے۔ اس نے پاکستان کے ساتھ لڑائی اور پاکستان میں گھس کر مارنے اور سبق سکھانے کے منشور پر الیکشن جیتا ہے۔ مودی کے وزیر کہتے ہیں کہ پاکستان کے پہلے دو ٹکڑے کیے تھے ۔ اب دس ٹکڑے کریں گے۔ دہشت گرد مودی بھارت کی یوم آزادی پر لال قلعے دہلی سے اپنی تقریر میں اعلان کر چکا ہے کہ مجھے گلگت بلتستان اور بلو چستان سے علیحدگی پسند مدد کے لیے فون
۲
کالیں کر رہے ہیں۔ بلوچستان کے کئی علیحدگی پسندوں کو بھارت میں بیٹھا کر علیحدگی کی تحریک چلانے کی اجازت دی ہوئی ہے۔
دوسرے طرف پاکستان میں شامل ہونے کے لیے جتنی کشمیریوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں کسی ودسری پاکستانی قوم نے نہیں دیں۔وہ۲ ۷ سال سے بھارت کے مظالم سہتے رہے ہیں مگر تحریک تکمیل پاکستان جاری رکھی۔ بھارت پاکستان میں کشمیر کے لیے کئی جنگیں بھی ہوئیں۔ پاکستانی حکومتوں نے مسئلہ کشمیر کوموثر طریقے سے ڈیل نہیں کیا۔ کشمیری اب بھی تین ماہ سے کرفیوں کی پابندیوں کے باوجود ڈٹے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان بذدلی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ٹھیک ہے عمران خان صاحب آپ نے اقوام متحدہ میں کشمیر کے لیے موثر نمائندگی کی۔ مگر جب پاکستان توڑنے کے بھارت اپنے فوجیں مشرقی پاکستان میں داخل کر اسے پاکستان سے علیحدہ کر سکتا ہے ۔پھر پاکستان اپنی فوجیں کشمیر میں داخل کر کے اُسے پاکستان میں شامل کیوں نہیں کر سکتا؟ کون سی چیز مانع ہے۔عمران خان وزیر اعظم پاکستان کیا آپ اس کا انتظار کر رہے ہیں کہ بھارت آرام سے پاکستان کو توڑنے کے اپنے ڈاکٹرائین پر عمل کر لے۔ مدینے کی اسلامی فلاحی جہادی ریاست کی گردان دھرانے والے وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خاں ہم مسلمان ہیں۔ مسلمان صرف اللہ سے ڈرتا ہے۔آپ نے قرآن کے اس پیغام کو ضرورپڑھا ہو گا کہ اللہ نے کئی دفعہ کمزروں کو طاقتورں پر غلبہ عطا فرمایا ہے۔ مملکت اسلامی جمہوری پاکستان جو اب ایٹمی اور میزائل وقت ہے اسے بھارت کو کھل کر للکانا چاہیے۔ جیسے بھارت پاکستان کو للکار رہا ہے۔ جب وہ پاکستان کوختم کرنا چاہتا ہے تو پھر ہم اسے کہہ دیں کہ ا گر پاکستان نہیں تو پھر بھارت بھی نہیں۔ رہے نام اللہ کا۔
عمران خان جن گیارہ ہزار عزت ما آب کشمیری خواتین سے بھارتی درھندوں صفت فوجیوں نے اجتمائی آبروزیزی کی۔جن ایک لاکھ سے زاہد بے گناہ کشمیریوں کوبھارت شہید کر چکا۔ جن بوڑھے،بچے اور اور عورتوں کو کرفیو میں تین ماہ سے بند کیا ہوا ہے۔جن سیکڑوں بے قصور کشمیری نوجوانوں کو جعلی انکائنٹر سے شہید کیا گیا۔جن سیکڑوں کو اجتمائی قبروں میں دفنا دیا گیا۔ جس بے قصور ہزاروں نوجونوں کو مسنگ پرسن بنا دیا۔ ان کی ماؤں ،بہنوں، بیویوں کی ان کے انتظار میںآ نسو بہا بہا کر ان کی آنکھیں خشک ہو گئیں ۔جن ہزاروں نوجوانوں کو اجتمائی قبروں میں دفنا دیاگیا۔جو بے بس مظلوم کشمیری عورتیں تین ماہ سے روزانہ کی بنیاد پر اپنے گھروں کے دروازے کھول کر کسی محمد بن قاسم کا انتظار کر رہی ہیں۔جو پاکستان کو بچانے کے لیے آپنا سب کچھ قربان کر چکے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان صاحب وہ کہتے ہیں کہ آپ مظلوم کشمیریوں سے سے بے وفائی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ صبح شام مدینے کی اسلامی فلاحی جہادی ریاست کی گردان دھرانے والے عمران خان آپ کا سارے اقدامات کشمیریوں کے خلاف نظر آنے لگے ہیں۔شاید اس لیے پاکستان میں آپ کے لیے اللہ نے مشکالات پیدا کر دی ہیں۔
ایٹمی اور میزائل قوت،مملکت اسلامی جمہویہ ،مثل مدینہ ریاست پاکستان کے وزیر اعظم جناب عمران خان اللہ پر بروصہ کرتے ہوئے پاکستان میں اسلامی نظام حکومت کا اعلان کر دو۔بھارت کو للکار کر آزادی کشمیر اور تکمیل پاکستان کے جہاد فی سبیل اللہ کا اعلان کر دو۔ سارے قوم آپ سے آ ملے گی۔ ان شا ء اللہ بھارت منہ کی کھائے گا۔ کشمیر آزاد ہو جائے گا۔ پاکستان مکمل ہو جائے گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
میر افسر امان کے کالمز
-
پیٹ نہ پئیں روٹیاں تے ساریاں گلیں کھوٹیاں
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
ایران اور افغانستان
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
جہاد افغانستان میں پاک فوج کا کردار
منگل 16 نومبر 2021
-
افغانوں کی پشتو زبان اور ادب
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
افغانستان میں قوم پرست نیشنل عوامی پارٹی کا کردار
جمعہ 5 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران - آخری قسط
منگل 2 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران
ہفتہ 30 اکتوبر 2021
-
افغانستان :تحریک اسلامی اور کیمونسٹوں میں تصادم ۔ قسط نمبر 4
بدھ 27 اکتوبر 2021
میر افسر امان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.