استحکام پاکستان میں افواج پاکستان کاکردار

ہفتہ 7 دسمبر 2019

Muhammad Sohaib Farooq

محمد صہیب فاروق

 3جون 1947ء کوبرطانوی ہندوستانی فوج کی تقسیم کے بعدوجودمیں آنے والی پاکستانی فوج شایددنیاکی وہ واحدفوج تھی کہ جس کے پاس صرف 6بکتربند،8توپخانے ،8پیادہ رنجمٹیں تھیں اورافرادی قوت بھی انتہائی قلیل تھی ۔لیکن پاک فوج کانصب العین ایمان ،تقوی ،اورجہادفی سبیل اللہ ایک ایسی ناقابل تسخیرقوت ہے کہ پوری دنیاکاباطل اوراسکی عسکری قوت اس کے مقابلہ میں زیروہے۔


 اس کرہ ارضی میں ریاست مدینہ اورریاست پاکستان دونوں اسلام کے نام پروجودمیں آئیں ۔اوران کے قیام کے بعدان کو ایک جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑا۔مکہ مکرمہ میں مشرکین کے ظلم وستم کی چکی میں پسنے والے مظلوم ومقہورمسلمان ہجرت کرکے مدینہ منورہ پہنچے تاکہ امن وسکون کے ساتھ یہاں پرآزادانہ طورپراسلام کے مطابق زندگی بسرکرسکیں لیکن مشرکین مکہ کو ان کی آزادی ایک لمحہ بھرکے لئے برداشت نہ ہوئی اوراپنی بھرپورجمعیت اورغیرمعمولی عسکری قوت کے ساتھ مدینہ منورہ پریلغار کردی اوربدرکے میدان میں یہ عظیم معرکہ پیش آیا مسلمان بے سروسامان اورانتہائی محدود جنگی ہتھیاروں کے ساتھ مددخداوندی کے بھروسہ پرمردانہ وارلڑے اوراپنے مدمقابل کو عبرت ناک شکست دی ۔

(جاری ہے)

ایسی ہی صورتحال پاکستان کے قیام کے بعد پیش آئی ہندوبنئے کے ظلم وستم اورسلطنت برطانیہ کے منحوس سائے سے آزادی کے بعدابھی قیام پاکستان کوکچھ ہی عرصہ ہواتھااورپاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہواہی تھا کہ ہمارے ازلی دشمن بھارت کو یہ کسی صورت برداشت نہ ہوااور6ستمبر1965ء کو رات کی تاریکی میں بزدلانہ طورپراپنی پوری عسکری طاقت کے ساتھ جس کے بارے کہا جاتا ہے کہ جنگ عظیم دوم کے بعدیہ تاریخ کا سب سے بڑاعسکری حملہ تھا جس میں بھارت کے چھ سوٹینک اور 50,000فوجیوں نے شرکت کی ۔

جنہوں نے پاکستان کی سرحدوں خصوصا لاہوراورسیالکوٹ پرپوری شدت سے حملہ کیا۔اسی طرح1971ء میں ملک بھرمیں سازشوں کاجال بچھانے کے بعدتیسری بڑی جنگ مسلط کرنے سے بھار ت کا مقصود پاک سرزمین کی آزادی وخودمختاری کوبزوطاقت سلب کرناتھا لیکن ان گھناؤنے بھارتی عزائم کے مقابلہ میں پاک فوج سیسہ پلائی دیوارثابت ہوئی اوربھارت کوسوائے شرمندگی کے کچھ حاصل نہ ہوااوراسے بھاری مقدارمیں جانی ومالی نقصان کاسامنا کرناپڑا۔


 پاکستان کی مسلح افواج اورمحب وطن عوام نے جذبہ جہاد سے سرشارہوکردشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔پاکستانی قوم کاجذبہ اس وقت بام عروج پر پہنچ گیا جب سیالکوٹ میں چونڈہ کے مقام پرپاک فوج کے غیوراورنڈرسپاہیوں نے بھارت کے فولادی ٹینکوں کو اپنے سینے پربم باندھ کر پاش پاش کردیا جس کے بعد بھارتی فوج کو منہ کی کھانی پڑی اوردم دبا کر بھا گ گئی اس جنگ میں بہت سی شہادتیں بھی ہوئیں لیکن ان شہداء کی قربانیوں سے پاکستان ناقابل تسخیربن گیا ۔

ہم اپنے ان عظیم شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر پاکستان اوراہل پاکستان کی حفاظت کر فریضہ سرانجام دیا ۔
 قیام پاکستان سے آج تک پاک فوج کے شیردل عقابی نظررکھنے والے جانبازسپاہی ہزاروں جانوں کی قربانی کے بدلہ میں وطن عزیزکواستحکام بخشے ہوئے ہیں۔اوریہ دنیاکی واحدفوج ہے جوگذشتہ 72سال سے پاکستان کے خلاف اندرونی وبیرونی سازشیں کرنے والے عناصرکے خلاف برسرپیکارہے ۔

دوقومی نظریہ کی بنیادپروجودمیں آنے والی سلطنت خدادادکے قیام کی سب سے بڑی مخالف دشمن ریاست بھارت اوراس کے علاوہ کچھ دیگراسلام وپاکستان دشمن قوتیں روزاوّل سے پاک سرزمین کے امن کوسبوتاژکرنے کے درپے ہے اورلاالہ الاللہ کے نام پربننے والی اسلامی فلاحی ریاست کومٹانے کامکروہ خواب آنکھوں میں سجائے بیٹھی ہیں اوروطن عزیزمیں مختلف طریقہ ہائے واردات سے فتنہ وفسادبرپاکرناچاہتی ہیں الحمدللہ پاکستان کے بعد آئی ایس آئی (isi)شکل میں دنیاکی سب سے بہترین خفیہ ایجنسی کامضبوط نیت ورک موجودہے جوملکی مفادات کی حفاظت اوردشمن کے ناپاک عزائم کوقبل ازوقت نیست ونابودکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اوراس کاشماردنیاکی top tenانٹیلی جنس ایجنسیوں میں ہوتا ہے اورپاکستان کے لئے اس حوالہ سے ایک خوش آئندرپورٹ کے 2015اور2016سے یہ اول نمبرپرہے ۔

ملک کی بیرونی سرحدون کی حفاظت اورسرحدپارسے ہونے والی دراندازی کافوری جواب دینے کے لئے پاک آرمی ،رینجرز،پاک فضائیہ ،پاک بحریہ ہمہ وقت چوکناوچوکس رہتے ہیں اورکسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہیں لیکن سب سے مشکل کام ملک کواندرونی سازشوں ،شورشوں اوربغاوتوں سے محفوظرکھناہوتاہے اس لئے کہ ہماری صفوں میں دشمن کے جاسوس بھیس بدل کرانتہائی نقصان دہ کاروائیاں کرتے ہیں جس سے عوامی سطح پرملک میں قتل وغارت گری ،بم دھماکے ،اورخفیہ قومی رازوں کاافشاء ہوسکتاہے جس سے کسی بھی ملک کااستحکام وسالمیت تباہ ہوجاتاہے اوربہت جلدوہ ملک غیرملکی ایجنسیوں کی آماجگاہ بن کرٹکڑے ٹکڑے ہوجاتا ہے ۔

آئی ایس آٰ ئی کے قابل فخرسپوت وطن کی سچی محبت اورجذبہ وطنیت سے سرشارہرگھڑی اپنے وطن کے لئے تن ،من ،دھن کی قربانی دینے کے لئے تیارہیں۔
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیواوراس سے قبل بیسیوں غیرملکی ایجنٹوں کی گرفتاری ہماری انتلی جنس ایجنسیزکی کامیابی کامنہ بولتا ثبوت ہیں 3مارچ 2016کوبھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوجوکہ انڈین نیوی کا حاضرسروس آفیسرتھا اوربلوچستان میں حسین مبارک پٹیل کے نام سے خودکومسلمان ظاہرکرکے تخریب کاری میں سرگرم تھااوربلوچستان میں ناقابل تلافی نقصان کرنے کے قریب تھااورماضی میں بھی ہماری خفیہ ایجنسیزنے بھارتی خفیہ ایجنسی”را“کے کچھ ایجنٹ گرفتارکیے جن میں سربجیت سنگھ ،کشمیرسنگھ،رویندراکوشک ،رام راج،سرجیت سنگھ،گربخش رام،ونودساتھی وغیرہ سرفہرست ہیں مذکورہ با لاجاسوس پاکستان میں لسانی ،مذہبی اورعلاقائی بنیادوں پرمنافرت وبغاوت کے علاوہ ملک میں خوف وہراس اوربھارتی حملہ کے لئے راستہ ہموارکرنے کے مذموم عزائم رکھتے تھے جن کی بروقت گرفتاری سے ان کے ناپاک عزام خاک میں مل گئے اوربھارت کوپاکستان میں بدامنی وفسادات پھیلانے میں ناکامی کے علاوہ جگ ہنسائی بھی ہوئی ،اس وقت بھی کلبھوشن یادیوبھارتی جاسوس پاکستان کی تحویل میں ہے اوراس کی گرفتاری اوراعتراف جرم بھارت کے منہ پرطمانچہ ہے اوروہ اس کی رہائی کے لئے پرتول رہاہے۔


افواج پاکستان کاہردستہ استحکام پاکستان کاضامن ہے ان کے سنہری بدن اسلحہ کے زیورسے ہمہ وقت آراستہ رہتے ہیں وہ جرات وبہادری اورجنون وعشق سے موجزن کٹھن سے کٹھن مراحل کوخندہ پیشانی سے سرکرناجانتے ہیں وہ کائنات طکے عظیم سپہ سالارمحمدالرسول للہ ﷺکے جانبازسپاہی ہیں کہ جس پاک ہستی نے مشکل وقت میں دشمن کے سامنے سینہ سپرہونے کاصرف درس ہی نہیں دیابلکہ عملی طورپر27غزوات میں بنفس نفیس خودشرکت کی اورغزوہ احدمیں تن تنہادشمن کوببانگ دہل مقابلہ کی دعوت دیتے ہوئے فرمایا
اناالنبی لاکذب
اناابن عبدالمطلب
میں اللہ کاسچانبی ہوں جھوٹانہیں ہوں،میں عبدالمطلب کابیٹاہوں (ان کی طرح بہادرہوں)۔


افواج پاکستان میں شجاعت وبے باکی کی اعلی مثال قائم کرنے والے شیردل جوانوں کوپاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز”نشان حیدر“جوکہ حضوراکررم ﷺکے بلندہمت ونڈرصحابی حضرت علی کرم اللہ وجہہ شیرخداکے لقب ”حیدر“بمعنی شیرسے منسوب ہے۔
اب تک پاک فوج کے 10افسران واہلکاریہ اعزازحاصل کرچکے ہیں ان میں کیپٹن سرورشہید،میجرطفیل محمدشہید،میجرعزیزبھٹی شہید ،راشدمنہاس شہید،میجرمحمداکرم شہید،شبیرشریف شہید،سپاہی سوارمحمدحسین شہید،لانس نائیک محمدمحفوظ شہید،حوالدارلالک جان شہیدشامل ہیں ،ان کے علاوہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے قابل رشک بہادری کی داستانیں رقم کرنے والوں کو مختلف اعزازات سے نوازاجاتا ہے جن میں ”ستارہ امتیاز“پاک فوج میں اعلی ترین اعزازبریگیڈیر،یامیجرجنرل کے رتبہ پرفائزفوجی جوانوں کودیاجاتاہے ۔

اس کے علاوہ تمغہ بسالت اپنے فرائض سرانجام دیتے وقت شجاعت ،ہمت اوربہادری کامظاہرہ کرنے پردیاجاتاہے
پاک فوج کے سینکڑوں جوانوں نے پاک وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جان کی قربانیاں دی ہیں اوراپنے خون سے اس پاک سرزمین کی آبیاری کی ہے لیکن اپنے وطن اوراہل وطن کی طرف کسی دشمن کومیلی آنکھ سے دیکھنے کاموقع نہیں دیاان کے بیوی بچے برسوں ان سے دوررہے انہوں نے بیسیوں عیدیں اورخوشیاں ان کے بغیرگزاریں لیکن ان قابل فخرسپوتوں کی طرح ان کے اہل خانہ بھی صبروتحمل اوراستقلال کی اعلی مثال ہیں آج تک کسی پاک فوج کے شہیدجوان کی ماں،بہن نے اپنے بھائی کی شہادت پرنوحہ نہیں کیاکسی باپ اوربھائی نے اس شہادت پرافسوس نہیں کیابلکہ ان کے چہرون پراطمینان وبشاشت کے آثارنمایاں ہوتے ہیں ماں باپ اپنی ساری اولادکو بہنیں اپنے بھائیوں کوپاک وطن کی سالمیت اوراس کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے بھیجنے میں ذرہ ابرابرتامل نہیں کرتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ
شہادت ہے مطلوب ومقصودمئومن
نہ مال غنیمت نہ کشورکشائی
سپاہ وطن کاہرسپاہی اگروہ بری فوج کاحصہ ہے تووہ پاک سرزمین کی پاکیزہ مٹی کاایک ذرہ دشمن کے حوالہ کرنے پرآمادہ نہیں وہ اپنے خون کی قربانی دے کراس مٹی کی حفاظت کرتاہے اگروہ بحری فوج کاسپاہی ہے توپاک وطن کے پانی کی ایک بوندکسی دشمن کودینے پرآمادہ نہیں اگروہ پاک فضائیہ کاجانبازسپاہی ہے تووہ پاک وطن کی پاک فضاؤں میں کسی دشمن کواڑان لیناتودرکنارسانس لینے کی بھی مہلت نہیں دیتا ۔

یہ جانثارسپاہی اپنی مٹی ،پانی اورہواسے ایسی لازوال محبت کرتے ہیں کہ وہ اس مٹی کوسونا،پانی کوموتی اورفضاؤں کوپرسکون بنانے میں اپنے لہوکے آخری قطرے تک کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے انہی کے دم قدم سے پاک سرزمین پراستحکا م اورامن قائم ودائم ہے اورہم سکون واطمینا ن کاسانس لے رہے ہیں ہمیں ہرطرح کی آزادی حاصل ہے ہمارے کھیتوں سے بارودکی بجائے مشک کی خوشبوآتی ہے ہمارے پانی اورچشمے شیشے کی طرح صاف وشفاف ہیں نہ کہ خون آلودہ ہ،ہماری فضاؤں میں آزادپنچھی پھرتے ہیں یہاں کسی شکاری کودم مارنے کی مجال نہیں۔


ہماری مساجد ،خانقاہیں ،مدارس،اسکول ،دفاتر،کاروباری مراکزسبھی محفوظ ہیں یہ جوہرسوامن وخوشحالی ہے اس کے پیچھے وردی ہے ۔پاک وطن کے باسی ہررات سکون کی نیندسوتے ہیں جبکہ ہمارے جانبازسپاہی اوررکھوالے دشمن کی توپوں کے سامنے سینہ سپرہوکرعقابی نظریں اورپنجے گاڑے ہوئے ہیں ان کی بیسیوں راتیں بے آرامی میں گزرتی ہیں ہم گرم گدوں اورمخمل پرخواب خرگوش کے مزے لے رہے ہوتے ہیں جبکہ ہمارے محافظ سخت پتھریلی زمین پربناکسی تکیے اورلحاف کے سخت سردی وگرمی میں اندھیری خوفناک راتیں بسرکرتے ہیں ۔

ان کی جوان خوبصورت بیویاں بیوگی اوراولادیں یتیمی کی سی زندگی بسرکرتی ہیں ۔وہ اپنی خواہشات کواپنے اہل وطن کی خوشیوں پرقربان کردیتے ہیں اوروہ ان کو خوش دیکھ کرخودکوتسلی دیتے ہیں ۔ان کے پہلوآرام گاہوں سے دوررہتے ہیں وہ ساری زندگی جس پرچم کی سربلندی کے لئے لڑتے ہیں ش ہادت کارتبہ حاصل کرنے کے بعداسی میں دفن ہوتے ہیں ۔فرشتے بھی ان سرفروشوں پررشک کرتے ہیں اوران کا والہانہ استقبال کرتے ہیں۔


پاک فوج سرحدوں کی حفاظ ت کے علاوہ ملک میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال مثلازلزلہ وسیلاب زدگان کی امداد،انتخابات ومردم شماری میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیتی ہے اورانکی امدادی ٹیمیں فوری طورپہنچتی ہیں 27اکتوبر2017کوملکی تاریخ کے سب سے بڑے زلزلے سے ہونے والی تباہ کاری میں پاک فوج کے دستوں نے جس طرح جوش وخروش سے حصہ لیاوہ قابل دادہے ۔


ملک کواندرونی خلفشار،خانہ جنگی اورآئے روزہونے والے بم دھماکوں کی وجہ سے پاکستان کااستحکام اورامن داؤپرلگاہواتھاکوئی ،شہرقصبہ ،ادارہ شرپسندوں کے حملوں سے محفوظ نہ تھااس طویل جنگ میں پاک فوج کے جوانوں نے بے شمارقربانیاں دے کرامن قائم کیاہے۔
کسی بھی ملک کی سالمیت واستحکام کے لئے اس کی سرحدیں محفوظ ہوناچاہیے کیونکہ بیرونی حملوں کے خدشات کے ہوتے ہوئے کوئی ملک ترقی کی راہ پرگامزن نہیں ہوسکتاپاک فوج کی مئوثرحکمت عملی اورہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کی وجہ سے بیرونی دراندازی کوکافی حدتک ناممکن بنادیاگیاہے اوران تعلقات میں مزیدبہتری کے لئے کوششیں جاری ہیں پاک فوج دنیاکی سب سے زیاد ہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے اوریہ دنیاکی واحدفوج ہے کہ جس کے ساتھ لفظ ”پاک “کالاحقہ لگتاہے ۔

پاک فوج کی خدمات کادائرہ صرف اپنے ملک تک ہی محدودنہیں بلکہ ااقوام متحدہ اورکئی دوسری امن فورسزمیں پاک فوج کے جانثاراپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اورپوری دنیاپاکستان کی افواج کی بہادری ودلیری اورپیشہ وارانہ غیرمعمولی صلاحیت ولیاقت کی معترف ہے ۔یہی وجہ ہے کہ دنیاکے بیشترممالک اپنی افواج کوٹریننگ دلوانے کے لئے پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے پرمجبورہیں اوروہ سمجھتے ہیں پاک آرمی جس طرح امانتداری اورفرض شناسی سے یہ کام کرسکتی ہے کوئی اورایساکرنے سے قاصرہے ۔


اہل پاکستان کوافواج پاکستان کے ہرسپاہی پرفخرہے اوروہ ان کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں اورتاریخ اس بات پرشاہدہے کہ پاکستانی عوام نے دشمن کی طرف سے ہونے والی ہرجارحیت کے موقع پرافواج پاکستان کوناصرف سپورٹ کیاہے بلکہ ان کے شانہ بشانہ جنگیں بھی لڑی ہیں اورہماراہرپیروجوان پاک فوج کوسلیوٹ پیش کرتا ہے بڑے توبڑے کمسن بچے بھی پاک فوج سے والہانہ محبت رکھتے ہیں ۔


بھارت کی حالیہ دراندازی اورپاکستانی فضائی حدودکی بارہاخلاف ورزی پرپاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کے دولڑاکا طیارے مارگرائے جس کے نتیجہ میں ایک پائلٹ ابھینندن کوزندہ حالت میں حراست میں لے لیا گیا ۔اوربعدازاں جس طرح اسے رہاکیاگیااس سے بھارت کاجنگی جنون اورطاقت کانشہ خاک میں مل گیااوراسے دوبارہ ہماری فضائی حدودکوکراس کرنے کی ہمت نہیں ہوئی اس ساری سٹرائیک میں افواج پاکستان نے اپنے سپہ سالاروں کی ہدایات کے مطابق انتہائی محتاط اندازاپنایا اوراپنے دفاع میں دشمن کوعبرت ناک شکست سے دوچارکیا ۔

اس واقعہ کے بعد ترجمان پاک فوج کا اپنے بیان میں یہ کہنا کہ ہم اس پرکسی فتح کوجش نہیں منارہے اس لئے کہ ہم نے جنگ نہیں لڑی بلکہ اپنے دفاع میں یہ سب کچھ کیا لیکن ہم بھارت کویہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ افواج پاکستان ہرلمحہ چوکس وہوشیارہیں اوردشمن کی نقل وحرکت پرعقابی نظریں گاڑے ہوئے ہیں ۔اوراس کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے امن کاراستہ اختیارکرنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔پاکستان کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اورہمیں اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے خوشی ہے کہ استحکام پاکستان میں افواج پاکستان کاکردارقابل ستائش وناقابل فراموش ہے ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :