انقلابی سیاست
اتوار 4 اکتوبر 2020

سید حسنین شاہ
پاکستان میں سیاسی عدم استحکام اور بھارتی سیاسی استحکام کی وجہ شاید یہ ہے کہ آزادی کے بعد پاکستان کے کرتا دھرتا قائد اعظم محمد علی جناح بہت جلد دنیا سے رحلت کر گئے۔ جبکہ دوسری جانب ہندوستانی لیڈر جواہر لال نہرو 1964 تک حیات رہے۔ اس عرصے میں انہوں نے بھارت کو ایک مضبوط آئین دیا اور جمہوری نظام کی جڑوں کو مضبوط سے مضبوط تر کیا۔ یہاں پاکستان میں قائد کی وفات کے بعد سیاسی لیڈران کرسی کے حصول کے لیے ایک دوسرے سے لڑتے رہے۔ اول آئین سازی میں بہت تاخیر کی اور پھر اس آئین کو ناکام بنانے کے لیے سیاسی لیڈران نے ہر حربہ استعمال کیا۔ اسی وجہ سے آئین نہ چل سکا اور ملک کے صدر نے خود عسکری قیادت کو ملک کی سیاست میں انٹری دے دی۔ اس کے بعد ملکی سیاست میں سیاسی قیادت اور عسکری قیادت کی لڑائی کا آغاز ہوا۔
دنیا کے بہت سے ممالک میں مارشل لاء لگ چکے ہیں۔لیکن پاکستان ان ممالک میں بھی ایک منفرد اعزاز رکھتا ہے۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں مارشل لاء کا چیف ایڈمنسٹریٹر ایک سویلین رہا ہے۔اور ملک کا چیف ایگزیکٹیو ایک فوجی جرنیل رہا ہے۔
پاکستان کی سیاست میں ایک بار پھر اپوزیشن عسکری قیادت پر سیاست میں مداخلت کا الزام لگا رہی ہے۔ عسکری قیادت اس الزام سے تو انکاری ہے مگر اس موقف پر قائم ہے کہ وہ جمہوری حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ حالیہ اے پی سی میں انقلابی قائد میاں نواز شریف نے اداروں پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اگر عسکری قیادت سیاست میں مداخلت ختم نہیں کرے گی تو وہ بہت سے رازوں سے پردہ اٹھا دیں گے۔ میں سے سمجھتا ہوں کہ ان رازوں سے پردہ ضرور اٹھنا چاہئے اور عوام کے سامنے حقائق ضرور رکھنے چائیے۔
1994 میں جب ساؤتھ افریقہ میں نیلسن منڈیلا کا انقلاب کامیاب ہوا اور وہ حکومت میں آئے تو انہوں نے اعلان کیا کہ جانبدار سفید فام لیڈروں کو معافی ملے گی۔لیکن معافی کی شرط یہ ہوگی کہ یہ تمام لیڈران عوام کے سامنے اپنے گناہوں کا اعتراف کریں گے۔ جان پرکنز جو کہ امریکی کارپوریٹ مارکیٹ کے اکنامک ہٹ مین تھے۔ انہوں نے بھی اپنی کتاب میں اعتراف کیا ہے کہ کیسے انہوں نے امریکا کو مالی فائدہ پہنچانے کے لیے پانامہ اور وینیزویلا صدور کو قتل کیا اور انڈونیشیا میں غلط اعداد و شمار کے ذریعے ان کی ایکونومی کو تباہ کیا۔ ان انکشافات کے بعد جان پرکینز کے لیے لوگوں کے دلوں میں اچھی خاصی ہمدردی پیدا ہوئی۔حالانکہ خود جان پرکنز ان تمام معاملات کا گنہگار تھا۔
میاں صاحب کو بھی چائیے کے وہ اب اپنے رازوں سے پردہ اٹھائے جس طرح ان ہی کے پارٹی کے رہنما خواجہ آصف نے اسمبلی کے فلور پر کہا کہ ان کے والد نے ڈکٹیٹر کا ساتھ دیا جس پر وہ قوم سے معافی مانگتے ہیں۔ میاں صاحب اپنی کہانی وہاں سے بیان کرے کہ جب جنرل جیلانی نے روزنامہ جنگ کے ایڈیٹر ضیاء شاہد سے ان کو متعارف کروایا تھا اور ان سے کہا تھا کہ اس لڑکے کی ذرا سیاسی تربیت کر دیں۔ اس بات میں کوئی شق نہیں کے اس وقت جیتنے راز میاں صاحب کو پتہ ہیں اتنے شاید ہی کسی کو پتہ ہوں۔ میاں صاحب یہ کہتے ہیں کہ وہ اپنے دل کے راز ایک دن بتائیں گے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ سب سے پہلے وہ اپنے راز دنیا کے سامنے لائیں۔ اس سے لوگوں کے دلوں میں میاں صاحب کے لیے پیار میں یقیناً اضافہ ہوگا۔ کیوں کہ لوگ یہ سمجھیں گے کہ میاں صاحب نے جمہوریت کی خاطر اپنی ذات کے قربانی دے دی ہے۔ ویسے بھی اے پی سی میں حقائق کی چھان بین کے لیے ایک کمیشن کے تجویز دی گئی ہے۔ اب حقائق سے روشناسی کے لیے اور انقلاب برپا کرنے کے لیے سب سے پہلے لیڈر کو ااپنی ذات کی قربانی دینی ہوگی۔ ورنہ یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہے گا۔اور مفاد پرست ٹولہ فائدہ اٹھاتا رہے گا۔
(جاری ہے)

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.