ایمانداروں کے دور میں بے ایمانیاں

اتوار 28 جون 2020

Umer Nawaz

عمر نواز

تو ادھر ادھر کی نہ بات کر یہ بتا کہ قافلہ کیوں لٹا
مجھے رہزنوں سے گلا نہیں تری رہبری کا سوال ہے
شہاب جعفری کا یہ شعر آج کے حالات کے عین مطابق ہے یہ شعر آج سے تقریبا سو سال پہلے لکھا گیا لیکن ہر دور میں یہ شعر پڑھا گیا اور ایسے ہی یہ محسوس ہوا جیسے آج لکھا گیا ہو یہ شعر سب سے پہلے مولانا ابوالکلام آزاد نے پارلیمنٹ میں پڑھا برصغیر کی تقسیم کے بعد پاکستان کی ہر اسمبلی کے اندر یہ شعر پڑھا گیا لیکن آج تو پاکستان  ریاست مدینہ بن چکا ہے اب تو یہ شعر بدلنا چاہیے اب تو ایمان دار کوئی شعر پڑھنا چاہیے؟ لیکن کیا کریں موجود حالات کی عکاسی ہی یہ شعر کرتا ہے ؟ اب تو اس ملک میں ایمان دار لوگوں کی حکومت ہے چوروں اور ڈاکوؤں کی حکومت کب کی ختم ہوچکی ہے ایمان دار وزیر اعظم کی حکومت کی وجہ سے ہی تو اس ملک میں ہر چیز کا بحران ہے ضروریات زندگی کی تمام اشیاء روز بروز مہنگی ہورہی ہیں میرا کپتان کہا کرتا تھا جب اشیاء کی قیمتیں بڑھیں تو سمجھ جائیں حکومت کرپشن کررہی ہے جب تیل کی قیمت بڑھے تو منائفع حکمرانوں کی جیب میں جاتا ہے میرے کپتان کا اوپنر کھلاڑی اسد عمر کہا کرتا تھا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریاست مدینہ میں پچاس روپے سے بھی کم ہونگی ریاست مدینہ میں پٹرول بجلی گیس ادویات آٹا چینی کا بحران کیا اس طرح کی ہوگی ریاست مدینہ ؟ یہ ہے نیا پاکستان ضروریات زندگی تمام اشیاء غریب آدمی کی پہنچ سے دور اس تو بہتر پرانا پاکستان تھا نئے پاکستان میں آٹا لائن چینی لائن لنگر لائن پٹرول کی لائن پرانے پاکستان میں گرین لائن میٹرو لائن اورنج لائن میرے کپتان سے میرے چند سوال
میرے کپتان آپ تو نیا پاکستان بنانے آئے تھے لیکن آپ تو پاکستان کو کھنڈر پاکستان بنا گئے
میرے کپتان کیا وجہ ہے آپ کی ایمان دار حکومت میں پہلے آٹا نایاب ہوتا ہے پھر مہنگا ہوکر مارکیٹ میں آتا ہے میرے کپتان کیا آپ کی تقریر سے میرا پیٹ بھر جائے گا میرے کپتان آٹا مہنگا کرنے والے بھی آپ کے وزیر ہیں
ریاست مدینہ کے خالق آپ کی حکومت میں چینی مہنگی کیا وجہ ہے آپ کی اس ریاست سے غریب کو کیا فائدہ پہنچا اگر فائدہ پہنچا تو چینی مہنگی کرکے آپ کو ساتھیوں کو پہنچا جہانگیر ترین خسروبختیار
نئے پاکستان کے معمار آپ کے اس پاکستان میں پٹرول نایاب لمبی لمبی قطاریں لیکن پھر بھی پٹرول میسر نی آپ تو کہا کرتے تھے نئے پاکستان میں پٹرول پچاس روپے لیٹر ہوگا آپ نے تو پہلی تاریخ آنے کا انتظار بھی نی کیا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیں نئے پاکستان کے معمار ندیم بابر کے علاوہ بھی اس ملک میں لوگ ہیں غریب عوام کو بھی رلیف دو
ایمان دار وزیراعظم صاحب آپ کی حکومت میں بجلی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے عبدالرزاق داؤد اور ندیم بابر کو فائدہ ناپہنچاؤ آپ تو ایمان دار ہیں ؟
احتساب کے ٹیھکدار آپ کی حکومت میں ادویات کا بحران آیا ادویات مہنگی ہوئی کب زمہ دار افراد کا احتساب ہوگا ؟ کب عامر کیانی ۔

(جاری ہے)

ظفرمرزا ور رزاق داؤد جیسے افراد کٹیرے میں ہونگے
سب سے زیادہ بیھک مانگنے کے دعوےدار آپ کے دور اقتدار میں ڈالر پچاس روپے سے بھی زیادہ بڑھا کب یہ تاریخ کی کم ترین سطح پر آئے گا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :