مقبوضہ کشمیر کے حالات دن بدن ابتر سے ابتر ہوتے جارہے ہیں ،سردار عبدالرازق

اتوار 28 نومبر 2021 00:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) صدر ہائیکورٹ بارراولپنڈی سردار عبدالرازق کا تقریب سے خطاب مقبوضہ کشمیر کے حالات دن بدن ابتر سے ابتر ہوتے جارہے ہیں 5 اگست کے بعد ہمارے پاکستان میں احتجاج بھی ہوئے عوام نے بھرپور انداز میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیاپاکستان میں سیاسی ہلچل تیز ہونے پر کشمیر کا مسئلہ نظر انداز ہوجاتا ہے کشمیری جب گولی کھاتے ہیں تو انکے منہ سے پاکستان زندہ باد کے نعرے نکلتے ہیں پاکستان نے انڈیا کو کرکٹ میچ ہرایا تو وہاں کشمیریوں نے بھی خوشی منائی لیکن اس موقع پر بھی کشمیریوں کو بھارتی بربریت کا سامنا کرنا پڑا ان خیالات کا اظہاراسردار عبدالرزاق نے راولپنڈی ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے زیر اہتمام منعقدہ قومی کشمیر کانفرنس میں کیا کانفرنس میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی،مریم اورنگزیب، سردار عتیق، نیئر حسین بخاری،سپریم کورٹ بار کے صدر چوہدری احسن بھون، جماعت اسلامی پنجاب شمالی کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا آزادی کشمیر کی بات پر ہم سب ایک ہیں آزاد کشمیر میں ہم سب مل کر آگے بڑھتے ہیں سن 47 سے جموں کشمیر کے لوگ قربانی دے رہے ہیں ہم نے آگے کیا کرنا ہی کیا کرنا چاہیی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی کوشش ہوئی مختلف ممالک کے پارلیمان سے رابطہ کیابین الاقوامی کمیونٹی مسئلہ کشمیر کو سمجھ چکی ہے کشمیری عوام کی قربانیوں کا حل نکلنا چاہے بھارت سے بات چیت کی کوشش کی، بھارت ہٹ دھرم ہے پاک بھارت بات چیت سے قبل مسئلہ کشمیر دیکھیں فرانسیسی پریس کشمیر کی حمایت میں لکھ رہی ہے عوامی رائے سے بھارتی پارلیمان کو متاثر کر سکتے ہیں ہمیں مسئلہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں استعمال کرنا ہوگاسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک آزادی کشمیر دیگر تحریکوں سے مختلف ہے مقبوضہ وادی کے لوگوں نے پاکستان سے الحاق کیاایسی کمزوریاں سامنے آرہی ہیں جن کو درست کرنا ہوگاعام آدمی سی پیک، کشمیر کے معاملہ پر متفق ہے پاکستانی آواز کشمیریوں کو تقویت دیتی ہے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال آئینی و قانونی ہے نریندر مودی دس سال کہتا رہا کہ 35 اے لاگو کرے گاجموں کے واسیوں کو ملکیت ظاہر کرنے کا کہا جارہا ہیاس مسقع پر چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کہا کہ ایٹمی طاقت اور کشمیر پاکستان کی بیس لائن ہے میرے پاس وزارت نہیں ہے، مسئلہ کشمیر سے مخلص ہوں اقوام متحدہ کی قرار دادیں حق خود ارادیت کا کہتی ہے کشمیر کمیٹی کا مطلب پارلیمان ہے جو عوام کی آواز ہے دس سالوں میں کشمیر کمیٹی کی 24 اجلاس ہوئے کشمیر کمیٹی کے رولز نہیں بنائے گئے تھے کشمیر کمیٹی ایک اسپیشل کمیٹی ہے ماضی میں کشمیر کمیٹی میں اسٹیک ہولڈر کو حصہ نہیں بنایا گیایو این کانگریس مین کو نہیں پتا تھا کہ کشمیر کمیٹی کیا ہے دنیا کی بڑی جامعات میں کشمیریوں سے رابطہ کیاآج سے قبل یہ سب کچھ کیوں نہیں کیا گیا5 فروری کے لیئے کیا صرف آئی ایس پی آر ایک گانا لایا، کیا صرف یہی ہونا ہی وزیراعظم پاکستان بتا رہے ہیں کہ کشمیر فلیش پوائنٹ ہے بھارت میں بیٹھا ایک شخص اقلیتوں کے لیئے مسئلہ ہے کشمیر پریمئیر لیگ میں 100 کھلاڑی دنیا بھر سے کشمیر میں آئے بھارت نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو کھیلنے سے کیوں روکا کشمیر پریمئیر لیگ پر اربوں روپے کا کاروبار ہواٹویٹر، فیس بک،انسٹا گرام کو بلا کر کشمیر پر پوچھاکسی بھی مسئلے پر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے فیفتھ جنریشن وار فییر ہے، ہمارے بچوں کو نہیں بتایا گیافوجی، بیوروکریٹ، سیاستدان ریٹائر ہوکر اچھے مشورے لاتے ہیں گرداس پور،سیاچن،سرکریک ہمارے نقشہ میں کیوں نہیں کشمیر ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس پر سیاست نہیں 5 اگست2019 کے بعد سے کشمیر میں جنگی جرائم بڑھے ہیں حریت کانفرنس کے رہنما یوسف نسیم کا قومی کشمیر کانفرنس سے خطاب بھارت اٹھارہ لاکھ فوج بھی لے آئے ہم سب شہید بھی ہوجائیں تب بھی مفاہمت نہیں ہوسکتی شہید بینظیر بھٹو دور کی کشمیر کمیٹی کے بعد آج تک ہم نے کسی کو مسئلہ کشمیر پر سنجیدہ نہیں دیکھا ہمارے شہدا کو نظرانداز کردیا پاکستان میں کوئی ایسا کام نہیں ہو کہ دنیا کو پتہ چل سکے سب سے افسوسناک بات پارلیمنٹ میں یہ آواز اٹھی کہ کشمیر کا سودا ہو گیاجس ہر ہمیں بہت زیادہ بطور کشمیری افسوس ہوا بھارت کی 47 سے ابتک یہ کوشش رہی کہ کشمیری کشمیری کلچر اور کشمیر کی سیاست کو ختم کر سکے تاکہ کشمیر کی آواز اقوام اور دنیامتحدہ میں نہ اٹھ سکے یہ بار سمجھنے کی ہے کہ دوقومی نظریہ کشمیریوں نے دیا قائداعظم اور علامہ اقبال نے اسے تسلیم کیا تمام صوبوں کے لوگوں نے کشمیریوں کو عزت دی بزنس اور رشتوں میں باندھاپاکستان ہمارا ایمان ہے مگر جس نے کشمیر بنے پاکستان کا نعرہ لگایا اسی جماعت کو آپ نے دیوار سے لگا دیاعمران خان کی یو این او میں تقریر اچھی تھی لیکن حکومت سیاسی جماعتوں اور کشمیر پر کام کرنے والے ادوار میں تال میل نہیں ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ بار کی موجودہ قیادت کی جانب سے بلائی یہ کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستان کا قیام ایک وکیل کے ہاتھوں ہوا بھارت کی جانب سے پانچ اگست 2019 کو کشمیر پر شب خون مارا گیا بھارتی فوج کے ریاستی ظلم انتہا پر ہونے کے باجود کشمیری اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے یہ فیصلہ ہو چکا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے یہ اقوام متحدہ پر ہے وہ اس پر عملدرآمد کرائے پاکستان خود چل کر آنے والے مودی نے تسلیم کیا تھا کہ کشمیر بات چیت سے حل ہو گامگر مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کا نعرہ لگا کر بات چیت کو ثبوتاڑ کیا گیا سڑکوں کے نام تبدیل یا احتجاج کرکے کشمیر آزاد نہیں کرایا جا سکتاپاکستان کی خارجہ اور معاشی پالیسی پاکستان کی آواز یوتی ہے کشمیر پاکستان سے کوئی نہیں چھین سکتا مگر ہمیں اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہوگا جوڈیشری سمیت مگر اداروں کو ملکر ٹھیک کرنا ہو گاتمام سیاسی جماعتوں کو ملکرمسئلہ کشمیر پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا بار کی قراداد میں حکومت اور پارلیمنٹ کے کردار کو بھی شامل کیا جائے کیونکہ یہ قراداد اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کے اداروں کو جائیگی تو اسمیں متفقہ آواز شامل ہو عالمی دنیا میں ہماری آواز کیوں نہیں جارہیں اس پر بھی غور کرنا ہوگا سوچنے کی بات کہ پانچ اگست 2019 کا واقعہ کیوں پیش آیا ہمارے اسکے بعد کیا اقدامات ہوئے کہ اس اقدام کو ریورس نہیں کرایا جا سکاپاکستان میں کشمیریوں کی نمائندگی کے لیئے منتخب نمائندگی کی ضروت ہے جماعت اسلامی پنجاب شمالی کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم نے تقریب کے شرکائ سے خطاب کے دوران کہا کہ سید مودودی کی تربیت تھی کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لانا ہے 56 مسلم ریاستیں بے حسی کا لبادہ اوڑھے ہیں کشمیر کا ایک ایک لیڈر رول ماڈل ہے امیر جماعت قاضی حسین احمدنے 5 فروری کو یوم کشمیر منانے کا اعلان کیا تھا اورشہباز شریف نے سب سے پہلے اس تجویز کو تسلیم کیا اور آج تک یہ دن منایا جاتا ہے یواین او اقوام متحدہ کا موچی دروازہ ہے جس میں تمام اہم پاکستانی لیڈر وں نے خطاب کیا مگر ہم نے کوویڈ کی وجہ سے کشمیری نوجوانوں کے آواز کی نمائندگی کھو دی کشمیریوں کی چیخ وپکار پر کب تک ہم بے حسی کی چادر اوڑھ کر سوتے رہیں گے دنیا کی سپر طاقت روس افغانستان کے راستے گرم پانی پہنچنا چاہتے تھیبھٹو کے دور میں تمام افغان لیڈاران نے طے کیا کہ روس کو نکال کر دم لیں گے افغانستان سپر طاقت کا قبرستان ثابت ہوا اور دوسری طاقت اتحادیوں کے ساتھ آئی ہم نے جس ملا ضعیف کو ہتھکڑیاں لگا کر ان کے حوالے کیا وہ آج کہاں ہیں آزادی کی جنگیں اسلحہ اور طاقت سے نہیں جذبہ ایمانی سے لڑی جاتی ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا کہ کشمیر ایشو پر تمام سیاسی جماعتوں کا ہمیشہ ایک ہی موقف رہا ہے میں متنازعہ باتیں نہیں کروں گا اگرچہ کہنے کو بہت کچھ ہے اقوام متحدہ کی آٹھ قراردادیں موجود ہیں ہم نے کبھی ان قراردادوں پر عمل کروانے کی کوشش نہیں کی ہمارے ملک کے سربراہ کسی نہ کسی انداز میں کشمیر ایشو کو اجاگر کرتے رہے بات سارے کرتے ہیں مگر کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر بات نہیں ہوتی یواین او ڈکٹیٹ ہوتا ہے یورپی یونین عرب لیگ اپنی بات کرتے ہیں ایشیائ کے ممالک پنا ریجن بنا کر بات کیوں نہیں کرتے ہمیں بھی یورپی پارلیمنٹ کی طرح ایشیئن پارلیمنٹ کی ضرورت ہے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین ان کو نہی ہونا چاہیے تھا اپنی وزارت کا کام کرنا چاہیے تھا کشمیر کمیٹی کا چیئرمیں تو نوابزادہ نصر اللہ کی طرح کے لوگوں کو ہونا چاہیے ہمارا جو 70 سال کا جو ایشو ہے اس پر کسی قسم کی پیشرفت نہیں ہو سکی کشمیر ایشو پر سفراتی محاذ کامن ویلتھ آئی ٹی یو جیسے فورم پر جانا ہو گا ہائیکورٹ بار کو ہرسال ایسی کانفرنس منعقد کرنی چاہیے تاکہ یہ ایشو زندہ رہے قومی کشمیر کانفرنس میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی وڈیوز بھی دکھائی گئیں۔