Live Updates
% اہل غزہ سے یکجہتی ،قبلہ اول کے تحفظ، فلسطین کی آزادی اور ھندوستان کے خلاف تاجران پاکستان کی تاریخ ساز کامیاب شٹر ڈاون ہڑتال پر قوم کو مبارکباد
ہفتہ 26 اپریل 2025
21:55
d;اسلام آباد/ لاہور/ گوجرنوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2025ء) صدرمرکزی تنظیم تاجران پاکستان محمد کاشف چوہدری نے ملک گیر تاریخ ساز کامیاب شٹر ڈاون ہڑتال پر وطن عزیز کے طول و عرض کے تاجروں اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب شٹر ڈاون کرکے پاکستانیوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کے دل اہل غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،امریکی سرپرستی میں اسرائیل کی اہل غزہ کی نسل کشی کسی صورت نہیں ہونے دیں گے پاکستانی قوم کسی صورت اسرائیل کی درندگی اور بربریت کو قبول نہیں کر سکتی انہوں نے کہا دنیا کے 57اسلامی ممالک کے حکمرانوں اور 80 لاکھ مسلم افواج کے سربراہان کو خواب غفلت سے جاگنا ہوگا، ا سلامی ممالک کے سربراہان اور مسلم افواج کے سپہ سالاروں کو زبانی جمع خرچ کے بجائے غزہ کیلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ،گوجرنوالہ،گجرات،گوجر خان اسلام آباد و دیگر شہروں میں اہل غزہ سے یکجہتی،قبلہ اول کے تحفظ ، فلسطین کی آزادی اور ھندوستان کی جارحیت کے لئے ہفتہ کو ہونے والی ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کے موقع پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے تاجر رہنماوں اور تاجروں سے ملاقاتیں کیں اور مارکیٹیوں کے دورے کیے ان کے دورے کے دوران تاجروں نے کاشف چوہدری کا فقید المثال استقبال کیا اور کامیاب شٹر ڈاون ہڑتال پر انہیں مبارک بادیں پیش کیں۔
(جاری ہے)
تاجروں نے عظیم کاز کے لئے ہونے والی کامیاب ہڑتال پر کاشف چوہدری خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے ملک بھر کے تاجروں اور عوام کو یکجا کرکے پاکستان سے اسرائیل کو پیغام دیا کہ ہم فلسطین کی آزادی کے لئے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں۔کاشف چوہدری صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے پورے پاکستان میں اہل غزہ سے یکجہتی اور فلسطین کی آزادی کیلئے تاریخ ساز شٹر ڈاون ہڑتال پر تاجروں کو مبارک باد پیش کی اور کہا آج پاکستانیوں نے ثابت کر دیا کہ ان کے دل غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں پاکستانی کسی صورت اسرائیل کی درندگی اور بربریت کو قبول نہیں کر سکتے اسرائیل کوظلم بند کر نا ہو گا اورغزہ کاغذائی محاصرہ ختم کرنا ہوگا ، کاشف چوہدری نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں سمیت اہل مغرب کے ممالک میں بڑے بڑے احتجاج ہو رہے ہیں،مغربی ممالک کی یونیورسٹیوں میں طلبا وطالبات اہل غزہ کے لئے احتجاج کر ہے ییں افریقہ میں حکمران اور عوام غزہ کیلئے نکل رہے ہیں،مسلم ممالک کے حکمران غزہ کیلئے عملی تعاون کا اعلان کریں ،غزہ تباہ ہو چکا ، کوئی چیز سلامت نہیں پینے کا پانی دستیاب نہیں ، ادویات نہیں ،اشیاء خورونوش نہیں لیکن پھر بھی مسلمان قبلہ اول کے تحفظ کے لئے اسرائیل کس مقابلہ کررہے ہیں اسرائیل کی جانب سے ہیئروشیما اور ناگا ساکی سے بھی زیادہ ہزاروں ٹن بارود برسانے کے باوجود اہل غزہ نے اپنی سرزمین نہیں چھوڑی اورقبلہ اول کے تحفظ کیلئے مسلمان جانیں قربان کر رہے ہیں ، کاشف چوہدری نے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمران بزدل ہو سکتے ہیں غلا م ہو سکتے ہیں لیکن غزہ کے مسلمان آزاد ہیں ،پوری امت فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے، اہل غزہ کی قربانیوں نے سوئی ہوئی امت کو بیدار کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ بانی پاکستان نے 1948میں فرمایا تھا کہ اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ ہے جسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتااور پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان نے برطانوی کانگریس میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ ہماری روح قابل فروخت نہیں ہے، ہمارا ایمان قابل فروخت نہیں ہے اور آج پاکستانیوں نے پھر ثابت کر دیا ہے کہ ہمارا ایمان اور روح فروخت نہیں ہو سکتی، کاشف چوہدری نے کہا کہ امریکہ سے کہتا ہوں اپنی سر پرستی میں فلسطینیوں کا قتل عام بند کرے امریکہ اور ٹرمپ کی پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ بھی قائم نہیں رہے گاجس طرح افغانستان ، روس کیلئے قبر ستان ثابت ہوا اسی طرح فلسطین میں ظلم کے نیتجے میں امریکہ کے ٹکڑے ہونگے ، اسلام ہمیشہ زندہ رہے گااور باطل مٹ جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ شٹر ڈاون ہڑتال اسرائیل ، امریکا اور ہندوستان کے خلاف ہماری یکجہتی کا اظہار ہے ، مودی کو پیغام دینا چاہتے ہیں سندھ طاس معاہدہ کسی صورت ختم نہیں ہو سکتااگر پاکستان کا پانی بند کرو گے تو ہندوستان کسی صورت سلامت نہیں رہے گاپاکستانی قوم تمام اختلافات کے باوجود ہندوستان کی کسی بھی جارحیت کے نتیجے میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے ، کاشف چوہدری نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے ہندوستان کو سخت سے سخت جواب دیا جائے، ہندوستان کے معاملے پر قومی پالیسی بنائی جائے ہندوستان بھی اسرائیل کی طرح مقبوضہ کشمیر سے کشمیریوں کو بے دخل کرنا چاہتا ہے،مقبوضہ کشمیر سے مسلمانوں کو کسی صورت نہیں نکالا جا سکتا کشمیری بھی پیغام دے رہے ہیں کشمیر پاکستان کا حصہ ہے، ہندوستان اپنے جا رحانہ عزائم سے باز آجائے ، وگرنہ اچھا نہیں ہوگامودی اپنی پالیسیاں جاری رکھے گا تو ہندوستان بھی ٹکرے ٹکڑے ہوگا کاشف چوہدری نے کہا کہ عوام اور تاجروں سے اپیل ہے کہ اسرائیلی اور امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے ،حکومت سے مطالبہ ہے کہ اسرائیلی اور امریکی مصنوعات کی پاکستان میں درآمد پر پابندی عائد کی جائے ،حکومت صہیونی مصنوعات پر پابندی عائد کرے ،پاکستان میں اسرائیلی و امریکی مصنوعات بنانے پر حکومت پابندی لگائے،تاجر رضا کارانہ طور پر اسرائیلی مصنوعات کی خرید و فروخت بند کر دیں اور عوام بھی اسرائیلی مصنوعات کا استعمال ترک کر دیں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ سے پاکستان سے 20 ارب ڈالر سالانہ رقم اسرائیل منتقل کرنے کا راستہ روک سکتے ہیں، 20ارب ڈالر کا اسلحہ جو اسرائیل اس رقم سے خرید کر فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے اس کا راستہ روک سکتے ہیں،20ارب ڈالر اگر پاکستان کو بچت ہو توپاکستانی معیشت اپنے قدموں پر کھڑی ہو سکتی ہے۔
حکومت 150ارب ڈالر سالانہ لینے کیلئے عالمی مالیاتی اداروں کی منتیں کرتی ہے اس سے بچ سکتے ہیں پاکستانی تاجروں نے اسرائیلی مصنوعات کے متبادل کے طور پر پاکستانی برینڈز متعارف کرانا شروع کیے ہیں ،حکومت صیہونی مصنوعات کے مقابلے میں پاکستانی مصنوعات کو سہولیات فراہم کرے تاجروں کو سستی بجلی اور گیس فراہم کی جائے پاکستانی برینڈ ز کیلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے مواقع فراہم کیے جائیں، ایسے اقدام سے عوام کو معیاری اور سستی چیزیں متبادل کے طور پر مسیر ہو سکیں گی ، کاشف چوہدری نے کہا کہ غزہ کے شہداء نے پاکستانی برینڈ ز کی ڈیمانڈ ملک میں پیدا کی ہے، بچے اپنے گھروں میں کہتے ہیں اسرائیلی اور امریکی مصنوعات استعمال نہیں کرنی یہ غزہ کے شہداء کی برکت ہے کہ پاکستانی مصنوعات کی ڈیمانڈ پیدا ہوئی ، تاجر وں کو کہنا چاہتے ہیں غزہ کے شہدائ نے آپ کیلئے کاروبار کے مواقع پیدا کر دئیے ہیں تاجرکم منافع کے ساتھ معیاری اشیائ مہیا کریں، ایسی سپلا ئی چین بنائیں کہ ہر جگہ پاکستانی مصنوعات دستیاب ہوں پاکستانی مصنوعات کیلئے لاہور ، پشاور اور اسلام آبا دمیں میرا برینڈ پاکستان کے نام سے ایکسپوکریں گے ۔
تاجر تنظیمیں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گی غزہ کے مسلمانوں کی امداد ،تعمیر نو کیلئے تاجروں کے پلیٹ فارم سے امدادی فنڈ قائم کر رہے ہیں۔ کاشف چوہدری نے کہا کہ امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیلی مظالم اجاگر کرنے پر ملکی وعالمی اور سوشل میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں، وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبائی دارالخلافہ (لاہور،کوئٹہ،پشاور،کراچی),ملک کے تمام اضلا ع لاہور ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی، مری ،بہاولپور، رحیم یار خان، صادق آباد سرگودھا ، جھنگ ، جہلم، خوشاب ، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور ، گجرات ،منڈی بہاؤالدین، میانوالی، تلہ گنک، بھکر، لیہ ، چوک اعظم، فتح پور ، مظفرگڑھ، وہاڑی، خانیوال، کبیروالا، دریا خان، لودھراں ، پاک پتن ، بورے والا، میاں چنوں، لالہ موسی ، گوجرہ ، چکوال ، راجن پور ، ڈیرہ غازی خان ، تونسہ ، شکر گڑھ، شور کوٹ ، نارووال، وزیر آباد، کوٹ مومن ، شیخوپورہ، بھلوال ، کوٹ ادو ، کوٹ سلطان, کڑور ، چوبارہ ، دریا خان، اٹک، حسن ابدال خیبر پختونخوا کے اضلاع پشاور، ابیٹ آباد، بنوں ، بٹ گرام، ہری پور، مانسہرہ ، نوشہرہ، چارسدہ۔
ڈیرہ اسماعیل خان، مالاکنڈ، مردان ، صوابی، چترال باجوڑ، سوات ، ناران، کاغان، کوہاٹ ، بونیر، کولاء پاس، مہمند ، کرم ایجنسی ، کرک ، ہانگو، لکی مروت، ٹانک ، ساوتھ وزیر ستان بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، زوب، قلات، سبی، نصیر آباد ، مکران ، زیارت، چمن ، قلعہ عبداللہ، جعفر آباد، شیرانی، شہد سکندر آباد، استا مہمند ، پشین ، نشکی، بارخان، خضدار، پنجگور، لسبیلہ ، کھاران،۔
مستونگ، ڈیرہ مراد جمالی ، چاغی، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، گوادر سندھ کے اضلاع کراچی، حیدر آباد، سکھر ، لاڑکانہ، نواب شاہ،میر پور خاص ، جیکب آباد،ٹھٹہ ، بدین ، شکار پور، کندھ کوٹ، کشمور،گھوٹکی، دادو، جامشورو، میٹاری، ٹنڈو آلہ یار، ٹنڈو محمد خان ، سانگھڑ، عمر کوٹ ، ماتلی، شداد پور ، روہڑی، پنو عاقل ، روٹا ڈیرو ، ڈھوکڑی، لطیف آباد، قاسم آباد، ، دولت پور ، قاضی احمد، شکرند بشمول تحصیلوں اور قصبوں میں کامیاب ہڑتال کی گئی اور بڑے شہروں سمیت گاوں دیہاتوں اور قصبوں میں دکانیں ،مارکیٹیں مکمل بند رہی۔
پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات