
ْپہلگام واقعہ بھارت کا سوچا سمجھا اقدام، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اراکین سینیٹ
بھارت نے ایک ایجنسی کو واقعے کی تحقیقات کی ذمہ داری اب سونپی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پہلے سے واقعے کی تیاری کرلی گئی تھی، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر…پانی بند کرنے کی دھمکی دی گئی تو پہلا حملہ پاکستان کریگا، سینیٹر فیصل واڈا ہمیں دیکھنا ہوگا آیا ہم اپنے لوگوں کے ساتھ انصاف کررہے ہیں، سینیٹر جان محمد بلیدی
پیر 28 اپریل 2025 19:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب جبر کی اور غیرانسانی رویوں کی تلقین نہیں کرتا، مگر مودی نے انہی رویوں کا پرچار اور انہی رویوں پر عمل بھی کیا، مودی کے روکے کے باعث دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی قتل گاہ بن کر رہ گئی۔
کشمیر کے اندر مظالم کا سلسلہ بھی بڑا پرانا ہے، اور 90 ہزار کے قریب کشمیری باشندے شہید ہوچکے ہیں، 25 ہزار خواتین بیوہ ہوچکی ہیں، 12 ہزار دختران کشمیر کی آبروریزی کی گئی، سات آٹھ لاکھ بھارتی فوجیں وہاں سالہا سال سے موجود ہیں، ہر سات کشمیریوں پر ایک بندوق بردار مسلط ہے، جگہ جگہ چوکیاں اور پہرے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی اور اس کے بعد دہشت گردی کا نیا سلسلہ شرو ع ہوا، مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کے لیے باہر سے ہندوؤں کو لا کر بسایا گیا۔سینیٹر عرفان صدیقی نے پہلگام مقبوضہ کشمیر کا وہ علاقہ ہے جہاں کثرت سے سیاح آتے ہیں، یہ بہت پررونق علاقہ ہے، وہاں دن دیہاڑے واردات ہوتی ہے، بھارتی موقف کے بعد چار افراد آتے ہیں اور سیاحوں کی شناخت کرکے انہیں مار کر چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس قدر فوج کی موجودگی میں یہ کیسے ممکن ہے کہ اس قدر آرام کے ساتھ شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد لوگوں کو مار کر اسلحہ بردار بھاگ جائیں، پھر واقعے کے 10 منٹ کے بعد ہی واقعے کی ایف آئی آر درج ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایک ملزم نہیں پکڑا گیا، اور بھارت نے اب ایک ایجنسی کو اس واقعے کی تحقیقات کی ذمہ داری اب سونپی ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پہلے سے اس واقعے کی تیاری کرلی گئی تھی۔انہوںنے کہاکہ یہ واقعات ایک خاص پس منظر کے ساتھ ہوتے ہیں، 2000 میں جب صدر بل کلنٹن بھارت پہنچے تھے تو 40 کے لگ بھگ سکھو ں کو ماردیا گیا اور الزام پاکستان پر دھر دیا گیا، اب امریکی نائب صدر کے دورے پر پھر 26 لوگوں کو مار کر الزام پاکستان پر لگادیا گیا ہے۔اللہ تعالی کے فضل و کرم سے دنیا نے اس بار بھارت کا ساتھ نہیں دیا، بھارت کا جھوٹ اب چلنے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کہتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا ہے مگر وہ ایسا نہیں کرسکتا، اس میں ورلڈ بینک ثالث ہے، یکطرفہ طور پر وہ یہ معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، بھارت پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا۔عرفان صدیقی نے کہا کہ 1998 میں جب سے ایٹمی دھماکے ہوئے ہیں اس وقت سے بھارت کو کوئی حملہ کرنے کی جرات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہرگز یہ بھولنا نہیں چاہے کہ ہمارا دشمن چالاک اور مکار ہے اور اسے کسی خیر کی توقع نہیں ہے، وہ کوئی بھی حماقت کرسکتا ہے مگر اسے پتا ہونا چاہیے کہ اس حماقت کا نتیجہ وہی نکلے گا جو کہ ایک احمق کے لیے نکلنا چاہیے۔سینیٹرعلی ظفر نے سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ذمیدار، بہادر اور نڈر قوم ہے، دنیا کے کسی بھی خطے میں دہشت گردی کے خلاف ہیں، اور ہمارے ہزاروں شہری دہشت گردی خلاف جنگ میں جانیں قربان کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا بھارتی الزام جھوٹا ہے، دروغ گوئی بھارتی حکمرانوں کی عادت ہے۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ 2000 میں جب بل کلنٹن آئے تو اس وقت بھی 40 سکھوں کو ہلاک کرکے الزام پاکستان پر لگایا گیا، پھر بھارتی اداروں ہی کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ پاکستان پر یہ الزام غلط تھا، خود بھارتی حکومت ہی اس واقعے میں ملوث تھی،بھارت میں کچھ بھی ہوتا ہے تو بغیر کسی ثبوت کے الزامات پاکستان پر لگادیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی عوام کی طرف سے مودی کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ دنیا اور لوگ بے وقوف نہیں ہیں، وہ بھارتی ڈرامے کے اسکرپٹ کو بخوبی جانتے اور اس پروپیگنڈے کو پہچانتے ہیں، ظلم کی بات یہ ہے کہ اس سانحے سے مودی حکومت سیاسی مفاد حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر بے پناہ ظلم ڈھارہا ہے، وہ پہلے اپنے گریبان میں جھانکے اور پھر پاکستان پر الزام لگائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا چاہتا ہے، بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، پہلی بات تو یہ کہ بھارت یکطرفہ پر اس معاہدے میں ترمیم، اسے معطل یا ختم نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارا پانی بند کرنا چاہتا ہے اور ہمیں بھوکا مارنا چاہتا ہے، کیا اس سے بڑی کوئی دہشت گردی ہوسکتی ہے۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کی طرف سے اعلان جنگ ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ ہم ایک بہادر قوم ہیں، ہم دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، بھارت اگر ہم پر حملہ کرے گا تو ہم سوچیں گے نہیں بلکہ جوابی حملہ کردیں گے۔سینیٹر فیصل واڈا نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑا اہم وقت ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آل پارٹیز کانفرنس بلائیں اور پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو بٹھائیں، جب ہمارے گھر کی طرف کوئی باہر والا دیکھے گا تو ہم سب ایک ہیں، یہ بالکل واضح ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا آرمی چیف ملا ہے جو قابل اور جراتمند ہے اور جس کے پاس تمام صلاحیتیں ہیں، تو پھر فکر کس بات کی، پوری قوم دشمن کے آگے اور فوج کے پیچھے کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت کی جنگ ہوتی ہے تو یہ دو ممالک تک محدود نہیں رہے گی، یہ پہلے حصے میں خطے کی جنگ ہوگی، اور اگر یہ مزید پھیلی تو پھر پوری دنیا کی جنگ بن جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے ساتھ پوری دنیا کھڑی ہے، یہ بھی پاکستان کی کامیابی ہے، انہوں نے کہا کہ بلا کوئی گولی چلائے ہم نے بھارت کی بالواسطہ تجارت بند کرکے اے نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے جس کے لیے آرمی چیف مبارکباد کے مستحق ہیں۔سینیٹر فیصل واڈا نے کہا کہ میں بھارتی وزیراعظم کو بتانا چاہتا ہوں کہ تم نے مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی ہے، لیکن اگر پانی بند کرنے کی دھمکی دی گئی تو پہلا حملہ پاکستان کریگا، اور ہم بھارتی فوج کے خون سے ہولی کھیلیں گے۔سینیٹر جان بلیدی نے سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ اپنے اندرونی معاملات اور کشمیریوں کے معاملات کو سنجیدگی سے لے، اور ہمیں بھی اس پر غور کرنا ہوگا کہ ہم کیا کررہے ہیں، آیا ہم اپنے لوگوں کے ساتھ انصاف کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا ہوگا کہ بلوچستان جو پاکستان کا حصہ ہے وہاں جو روزانہ احتجاج ہورہا ہے اس کی کیا وجوہات ہیں، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہم نے سولہ ایم پی او کے تحت بچیوں کو جیل میں ڈال دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان نے بہت سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور بھارت کے اقدامات کا جواب دیتے ہوئے حد سے تجاوز نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ 1973 کا آئین موجود ہے، جب وسائل کی تقسیم درست نہیں ہوگی، صوبوں کی خودمختاری تسلیم نہیں کریں گے اور صوبوں کے معاملات میں جب مداخلت کی جاتی ہے تو پھر فاصلے بڑھتے ہیں۔بعد ازاں سینٹ کا اجلاس (آج) منگل کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.