Live Updates

امریکہ کی اجارہ داری کے خاتمے ،خطہ میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کیلئے چین ،روس اورافغانستان سے مستحکم دوستی کی بنیاد رکھنی ہوگی ،حافظ نعیم الرحمن

کشمیر پر مذاکرات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کئے جائیں ،کوئی ثالثی قبول نہیں،اگر کسی حکمران نے کشمیر پر سودے بازی کا سوچا تو قوم نشان عبرت بنائے گی، امیر جماعت اسلامی

ہفتہ 17 مئی 2025 21:25

�یبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ کی اجارہ داری کے خاتمے اور خطہ میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کو چین ،روس کے علاوہ افغانستان سے بھی مستحکم دوستی کی بنیاد رکھنی ہوگی اور ایران سے بھی بات کرنا ہوگی ۔پاکستان نے جو جنگ میدان میں جیتی ہے اس کو میز پر نہیں ہارنا چائیے۔

کشمیر کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مذاکرات کئے جائیں ،اس کے علاوہ کوئی ثالثی قبول نہیں۔اگر کسی حکمران نے کشمیر پر سودے بازی کا سوچا تو جس طرح قوم نے اختلاف ختم کرکے ساتھ دیا ایک طرح عبرت کا بھی نشان بنائے گی۔10 مئی کو پاکستان نے انڈیا کا غرور اور گھمنڈ تباہ کیا۔

(جاری ہے)

ہماری افواج نے تاریخی کامیابی حاصل کی تو پوری قوم ان کو ہار پہنا رہی ہے۔

جب ہم امریکہ کی نہیں اسلام کی جنگ لڑتے تو پوری قوم اگھٹی ہو جاتی ہے ۔ قوم میں جذبہ جہاد بھی پیدا ہوتا ہے،وزیر اعظم اور آرمی چیف اسی راستے کو اختیار کریں،کچھ عرصہ سے پاکستان میں پراپیگنڈا اور بغاوت کے آثار پیدا کئے جا رہے تھے۔انڈیا پاکستان جنگ سے مایوس قوم میں امید اور یقین پیدا ہوا ہے۔نوجوان ملک دشمن کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں۔حکمرانوں سے شکایات ہیں لیکن دشمن حملہ کرے تو ہم ایک جگہ متحد ہیں۔

پاکستان کسی وزیراعظم اور آرمی چیف کے لئے نہیں بلکہ کلمہ کی بنیاد پر اسلام کے نظام کے لئے بنایا گیا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد میں دفاع پاکستان وغزہ مارچ اور عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جلسہ عام میں ہزارہ کے امیر عبدالرزاق عباسی،ایبٹ آباد ،ہری پور ،مانسہرہ ،بٹگرام کے ضلعی امرا نے بھی خطاب کیا۔جب کہ اس موقع پر جماعت کے امیدوار قومی وصوبائی اسمبلی ،کارکنان ،ارکان جماعت ،خواتین ،ٹریڈ یونین کے رہنما بھی موجود تھے۔

مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن کا کہناتھا ہمارا ملک پوری عزت اور وقار کے ساتھ دنیا میں ابھرا ہے ۔اس کی وجوہات قوم میں یکجہتی پیدا کرکے دشمن کے مقابلے میں سیہ پلائی دیوار بنے ہیں۔ہمارے دشمن نے یہ سمجھا تھا پاکستان کا ماضی کی طرح رویہ ہوگا۔2001 کے بعد حکمرانوں نے امریکہ کی جنگ میں قوم کو جونک دیا تھا جس سے لگتا تھا ہماری قوم اور فوج آپس میں لڑ رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہناتھا 2019 میں آرمی چیف کہتا تھا ہمارے ٹینکوں میں تیل نہیں اور وزیر اعظم نے کہا کہ ہم انڈیا پر حملہ کریں۔2025 میں پہلگام واقعہ کے بعد انڈیا کو بین الاقوامی سطح پر عزیمت اٹھانا پڑی اس کو مٹانے کے لئے اس نے ہماری مساجد اور ماں بہنوں پر حملہ کیا ۔جب اس کا جواب دیا گیا تو وہ پیچھے ہٹ گیا ۔ہماری افواج نے اسرائیل کی ٹیکنالوجی کے 80 ڈرون تباہ کئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ انڈیا اور اس کا میڈیا جھوٹ بولتے رہے۔حافظ نعیم الرحمن کا کہناتھا نوجوان مایوس نہ ہوں ایک حکمران طبقہ نے ہماری معیشت کو تباہ کیا لیکن حقیقی معنوں میں پاکستان کو بنانے کے لئے ہم کام کریں گے۔حافظ نعیم الرحمن کا کہناتھا وہ دشمن جس عددی اور عسکری حوالے سے طاقتور سمجھا جاتا تھا اس کو پاکستان نے شکست دی ۔خطہ میں چین کی ٹیکنالوجی نے بھارت کی تھانیداری ختم کردی ۔

انڈیا نے تکبر کیا جس پر پاکستان نے تدبر کا مظاہرہ کیا جس سے سفارتی اخلاقی اور یکجہتی کی فتح ملی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مودی مسیحوں اور اقلیتیوں کا دشمن ہے۔10 مئی کے بعد قوم کو عزت اور وقار ملا ہے ۔ثالثی کی پیشکش کرنے والا امریکہ ہے ۔جو عالم ارب میں بھتہ وصول کرنے گیا ہے۔ٹرمپ نے غزہ کا حصار ختم نہیں کروایا ۔امریکہ اسرائیل کی دہشتگردی کو تحفظ فراہم کرتا ہے ۔

ٹرمپ سے جھوٹی امیدیں لگائی جا رہی ہیں کوئی سوچتا ہے وہ اس کو آزاد کروائے گا۔اور کوئی اور امید رکھتا ہے۔خطہ میں پاکستان کو روس اور ترکی کے ساتھ افغانستان سے مستحکم دوستی کی بنیاد رکھنی ہوگی ۔ہمیں ایران سے بات کرنی ہوگی پھر امریکہ بھی کچھ نہیں کر سکے گا۔کشمیر کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مذاکرات کئے جائیں۔ اس کے علاہ کوئی ثالثی ہمیں قبول نہیں ۔

حکومت نے جو جنگ میدان میں جیتی ہے اس کو ٹیبل پر نہ ہارے۔حافظ نعیم الرحمن کا کہناتھا تاریخ کا یہ سبق ہے پورا کشمیر بزور شمشیر حاصل ہوگا۔اقوام متحدہ کا ادارہ غزہ کو امن نہیں دیتا ۔پچاس سال سے ایک لاکھ شہید ہو چکے ماں بہنوں کی عزتیں پامال ہو چکی ہیں۔قوم کا حوصلہ بڑھائیں اور نوجوان کی تربیت کریں۔اگر کسی حکمران نے کشمیر پر سودے بازی کا سوچا تو جس طرح پوری قوم نے اختلاف ختم کرکے ساتھ دیا اسی طرح عبرت کا نشان بنائے گی۔

اب پاکستان پہلے والا نہیں ،پر اعتماد ہے ۔آرمی چیف غزہ کے لئے جدوجہد کریں اسرائیل کو واضح پیغام دیں اپنے بچوں کو مذید شہید ہوتے نہیں دیکھ سکتے۔پاکستان پوری دنیا کے مسلمانوں کی امید ہے۔طاقت کا مقصد مظلوموں کی مدد کرنا ہے۔7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل کی ٹیکنالوجی کو شکست دی ۔اسرائیل نے 19 مہینے کی گولہ باری کے بعد غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنایا لیکن اسرائیل حماس کا سامنا نہیں کرسکتا ۔

مرکزی امیر کا کہناتھا مغربی طاقتوں کا امام امریکہ ہے۔جو اسرائیل کی بھی سرپرستی کر رہا ہے ۔نیتن یاہو سن لو ایک ایک بچے کا بدلہ لیں گے۔اسرائیل مٹنے اور غزہ آزاد ہونے کے لئے ہے۔جس دن مسلم حکمرانوں نے غیرت کا مظاہرہ کیا تو اسرائیل نہیں ٹک سکے گا۔حکمرانوں کا اقتدار امریکہ کی مرہون منت ہے۔ہم غزہ کے پشتے بان ہیں۔ہمارا غزہ سے رشتہ کلمہ کا ہے۔

یہ مقدس مقام ہے جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انبیا کی امامت کرائی ہے ۔ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ہم دنیا کے نقشے پر دیکھ رہے ہیں طاقت ور حق کے مقابلے میں یہ کام نہیں آتے۔ٹیکنالوجی کے مقابلے میں ایمان کامیاب ہو رہا ہے۔پوری دینا کے حریت پسند غزہ کی حمایت کر رہے ہیں جب کہ اسرائیل کو زلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس لئے یہ مت سمجھو ہمارے بچے شہید ہو رہے ۔

ہمارا امتحان ہے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں یا نہیں ہے۔حکومت کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ لڑے۔انڈیا کشمیر میں اور اسرائیل فلسطین میں نسل کشی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھیں۔جو طاقتیں گھمنڈ میں مبتلا ہیں ان کو آنے والے دنوں میں شکست ہوگی۔مغرب میں لوگ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔سیاسی مزاحمت اپنے معاشرے میں پیدا کریں گے۔

اسلامی نظام کامیابی دے گا۔زاتی لڑائیاں نہیں کریں گے ۔ہزارہ کے عوام کے مسائل بھی حل ہونے چائیے۔ہزارہ کے لوگوں کے مسئلے کا حل نکالیں گے۔لوٹا کریسی اور دولت کی بنیاد پر سیٹیں اب ختم ہونی چائیے۔اب عوام اور جماعت اسلامی کا اتحاد قائم ہوگا۔کھیتوں اور کھلانوں سے آواز بلند ہو گی جماعت اسلام عوام سے مل کر انقلاب لائے گی ۔عالمی سطح پر جس نظام کی دنیا منتظر ہے اس کو یہ ہی پاکستان لیڈ کرے گا۔مارچ میں مرکزی امیر کو ہزارہ کی روایتی پگڑی پہنائی اور تلوار کا تحفہ بھی پیش کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات