حکومت نے مالی خسارہ محدود کرنے کیلئے عوام کے فلاحی منصوبوں کے اخراجات میں کٹوتی کا سہارالے لیا،رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران مالیاتی خسارہ 861 ارب روپے رہا،وزارتِ خزانہ

بدھ 14 مئی 2014 07:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء)ملک کے مالی خسارے کو محدود کرنے کے لیے حکومت نے عوام کی فلاح کے منصوبوں کے ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کا سہارا لیا،رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران مالیاتی خسارہ 861 ارب روپے رہا۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا مارچ بجٹ خسارہ مجموعی پیداوار کا 3.1 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال اسی عرصے میں اخراجات آمدن کے مقابلے 1 ہزار ارب روپے زائد تھے۔

ماہرین کے مطابق بجٹ خسارے کو محدود کرنے کے لیے حکومت نے ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کا سہارا لیا۔ رواں مالی سال 9 ماہ کے دوران عوام کی فلاح کے منصوبوں پروفاق اور صوبوں نے393 ارب روپے خرچ کیے جو گزشتہ سال کے مقابلے 14 ارب روپے کم ہیں۔اس کے علاوہ حکومت رواں سال کے بجٹ میں طے شدہ ترقیاتی اخراجات کا ہدف 27 فیصد کم کرچکی ہے۔