بھارت ،کریکر مینو فیکچرنگ یونٹ میں دھماکہ،6 افراد ہلاک

بدھ 14 مئی 2014 07:52

لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء) بھارتی اتر پردیش میں ایک ٹریکر مینو فیکچرنگ یونٹ میں دھماکے کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع سلمان پور کے گاؤں جیتا پور میں پیش آیاجس میں ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے 6 افراد ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یونٹ کے مالک کی شناخت محمد حنیف کے نام سے ہوئی ہے جو کہ گزشتہ پانچ سال سے کریکر کاروبار کررہا تھا ۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :