قومی اسمبلی میں اپوزیشن راہنماؤں نے سر جوڑ لئے، خورشید شاہ‘ مخدوم جاوید ہاشمی اور چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات، عرصہ بعد ایوان میں آمد پر پرویز الٰہی توجہ کا مرکز بنے رہے

بدھ 14 مئی 2014 07:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن راہنماؤں نے سر جوڑ لئے‘ خورشید شاہ‘ مخدوم جاوید ہاشمی اور چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات‘ عرصہ بعد ایوان میں پرویز الٰہی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اس وقت اپوزیشن کی تینوں جماعتیں یکجاء نظر آئیں جب قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن مخدوم جاوید ہاشمی نے سابق نائب وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے پارلیمانی سربراہ چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور مختلف سیاسی امور زیر بحث آئے۔

ادھر ایک عرصہ بعد ایوان میں آنے پر چوہدری پرویز الٰہی اراکین کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور مختلف جماعتوں کے اراکین نے ان سے ان کی نشست پر جاکر مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی جس پر چوہدری پرویز الٰہی نے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔