وزیراعظم آج کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز بریفنگ دیں گے، کراچی میں جاری ٹر گیٹڈ آپریشن کا جائزہ بھی لیا جائے گا

بدھ 14 مئی 2014 07:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء) وزیراعظم میاں نواز شریف آج بدھ کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز بریفنگ دیں گے۔ آپریشن کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بدھ کے روز کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی میاں محمد نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے اجلاس میں آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز وزیراعظم کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے اجلاس میں کراچی میں جاری ٹرگٹڈ آپریشن کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔