ایران کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے مذاکرات کیے جا سکتے ہیں ، سعودی عرب ،امید ہے ایران خطے کو محفوظ بنانے کے لیے کوشش کا حصہ بنے گا،وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس

بدھ 14 مئی 2014 07:52

الریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء) سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ تعلقات میں بہتری کے لیے ایران کے ساتھ بات چیت کرنے پر تیار ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے منگل کو دارالحکومت الریاض میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ''ایران ایک ہمسایہ ملک ہے اس کے ساتھ اچھے تعلقات اور ہم اس سے بات چیت کریں گے۔اگر ہمارے درمیان کوئی اختلافات ہیں تو انھیں دونوں ممالک کے اطمینان کے مطابق طے کیا جا سکتا ہے''۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے ایران خطے کو محفوظ بنانے کے لیے کوشش کا حصہ بنے گا۔اس سے خطہ خوشحال ہوگا اور وہ خطے میں عدم استحکام کا سبب بننے والے مسئلے کا حصہ نہیں بنے گا''۔سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ انھوں نے اپنے ایرانی ہم منصب کو مملکت کے دورے کی دعوت دی ہے لیکن انھوں نے ابھی تک اس کا جواب نہیں دیا ہے۔تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ انھوں نے کب ایرانی وزیرخارجہ کو دعوت نامہ بھیجا تھا۔البتہ ان کا کہنا تھا کہ وہ جب چاہیں دورے کے لیے آسکتے ہیں،ہم ان کے استقبال کے منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :