آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، پاک فضائی کے سربراہ سے امریکی چیف آف نیول آپریشنز ایڈمرل جوناتھن ولیم کی ملاقات ،خطے کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال

بدھ 14 مئی 2014 08:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء)امریکی چیف آف نیول آپریشنز ایڈمرل جوناتھن ولیم نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں پر آرمی چیف نے ان کا استقبال کیا ۔تفصیلات کے مطابق امریکی بحریہ کے امریکی چیف ایڈمرل جوناتھن جو منگل کی صبح پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد پہنچنے کے بعد جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ان کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

دونوں عسکری رہنماؤں کے درمیان خطے کی سکیورٹی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں ایڈمرل جوناتھن ولیم گرینر ٹ، امریکی چیف آف نیول آپریشنز نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی اورخطے کے موجودہ سیکورٹی مسائل اور تعاون کے مزیدمعاملات بھی زیر بحث آئے ۔دونوں معزز شخصیات نے اس موقع پرسوونئیرز کا تبادلہ بھی کیا۔