لاہوربادامی باغ میں پولیس کاجعلی مقابلہ 4ڈاکووٴں کی ہلاکت کادعویٰ جھوٹانکلا،ایک زخمی کوہسپتال کے بجائے مردہ خانے منتقل کردیاگیا

بدھ 14 مئی 2014 07:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء)لاہوربادامی باغ میں پولیس کاجعلی مقابلہ 4ڈاکووٴں کی ہلاکت کادعویٰ جھوٹانکلا،ایک زخمی کوہسپتال کے بجائے مردہ خانے منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب پولیس نے گزشتہ دنوں بادامی باغ میں چارڈاکووٴں کے مقابلے میں مارے جانے کی اطلاعات دی تھیں لیکن اس مقابلے کی ویڈیومنظرعام پرآگئی ہے جس میں ایک مبینہ ڈاکوکوواضح طورپربچاوٴبچاوٴکی آوازیں لگاتے دکھا یاگیاہے ،جسے دیگرمرنے والوں کے ساتھ پولیس وین میں ڈالاگیااورپھراسے ہسپتال منتقل کرنے کے بجائے مردہ خانہ منتقل کیاگیاجہاں پروہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگیا۔

متعلقہ عنوان :