پنجاب بارکونسل نے جعلی ڈگریاں ثابت ہونے سات جعلی وکلا ء کے لائسنس منسوخ کر دئیے، تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروادیا

بدھ 14 مئی 2014 07:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء)پنجاب بارکونسل نے جعلی ڈگریاں ثابت ہونے سات جعلی وکلا کے لائسنس منسوخ کرتے ہوئے تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروادیا۔ پنجاب بارکونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے جعلی وکلا کیخلاف مختلف درخواستوں کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

پنجاب بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے ان وکلاء کی تعلیمی اسناد کی تصدیق متعلقہ اداروں سے کرائی تو یہ ڈگریاں جعلی ثابت ہوئیں جس کے بعدکمیٹی نے ان سات جعلی وکلاء کا وکالت کالائسنس منسوخ کردیا جن وکلا نے وکالت کی جعلی ڈگریاں حاصل کی تھیں ان میں سے دو کلا عاصم مرتضیٰ اور شہزاد بابرکا تعلق لاہورجبکہ باقی پانج وکلاء خرم اقبال،شوکت عزیز اعوان ،سلیم اختر ،ندیم عمران اور غلام مصطفےٰ شامل ہیں۔

پنجاب بارکونسل نے تھانہ سول لائن میں ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کروادی۔

متعلقہ عنوان :