قائداعظم یونیورسٹی کو تین مہینے میں نتائج دینے کا پابند بنائیں گے ‘ شیخ آفتاب احمد، پرائمری سے میٹرک تک طلبا ء کو کتابیں مفت دی جارہی ہیں ان کیخلاف حکم امتناعی تھاجو ختم ہوچکا، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور

بدھ 14 مئی 2014 07:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی کو تین مہینے میں نتائج دینے کا پابند بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

پرائمری سے میٹرک تک طلبا ء کو کتابیں مفت دی جارہی ہیں ان کیخلاف حکم امتناعی تھا وہ ختم ہوچکا ہے، منگل کو قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے ایوان کو بتایا کہ قائداعظم یونیورسٹی کی جانب سے ماڈل کالج میں طالبات کو رول نمبر کے بغیر سلپس دی جو کہ کمپیوٹر کی غلطی کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ کسی بھی بچے کا تعلیمی سال ضائع نہیں ہونا چاہیے قائداعظم یونیورسٹی کو تین مہینے میں نتائج دینے کا پابند بنائیں گے ۔ پرائمری تعلیم سے میٹرک تک کتابیں مفت دی جارہی ہیں ان کیخلاف حکم امتناعی تھا وہ ختم ہوچکا ہے کتابوں کی چھپائی کا کام شروع ہوگیا ہے جلد ہی کتابوں کی سپلائی شروع کردی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :