ہمارے استعفوں کا مطالبہ کرنے والے سپریم جوڈیشل کونسل جائیں ، ریاض کیانی ،الیکشن کمیشن حکومت کے ماتحت نہیں ا یک آئینی ادارہ ہے ممبر الیکشن کمیشن کسی کے کہنے پر نہیں بھاگیں گے ۔ممبر الیکشن کمیشن کی گفتگو

بدھ 14 مئی 2014 07:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء) ممبر الیکشن کمیشن ریاض کیانی نے کہا ہے کہ ہمارے استعفوں کا مطالبہ کرنے والے سپریم جوڈیشل کونسل جائیں ، الیکشن کمیشن حکومت کے ماتحت نہیں ا یک آئینی ادارہ ہے ممبر الیکشن کمیشن کسی کے کہنے پر نہیں بھاگیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پنجاب کے سینئر ممبر ریاض کیانی نے الیکشن کمیشن ممبران کیخلاف بیانات کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ ممبران کا تقرر آئینی طورپر ہوا اگر ہمارے خلاف کوئی الزام لگاتا ہے تو اس کے لیے فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے وہ وہاں جا کر اپنے االزامات ثابت کرے ہم کسی کے ڈر سے بھاگنے والے نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبر کو ہٹانے کا وہی طریقہ کار ہے جو کہ ایک جج کو ہٹانے کے لیے ہے ۔