سندھ حکومت نے سندھ بھر میں اسکول وین میں ایل پی جی کے استعمال پر پابندی لگا دی

بدھ 14 مئی 2014 07:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء) سندھ حکومت نے سندھ بھر میں اسکول وین میں ایل پی جی کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی، دوسری جانب محکمہ ٹرانسپورٹ نے اسکول بس اور وین میں آگ بجھانے کے آلات کی موجودگی کو بھی لازمی قرار دیدیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے اسکول کے طلبا کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا فیصلہ کرتے ہوئے اسکول وین میں ایل پی جی کے استعمال کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کی جانب سے اسکول کے طلبا کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کی گئی ہے جس کے تحت ہر اسکول وین میں طلبا کے لیے اٹینڈینٹ کی موجودگی کو ضروری قرار دینے کے ساتھ اسکول کی وین پر پیلا رنگ کرانا بھی لازمی قراردیا گیا ہے۔دوسری جانب نئی قانونی سازی کے تحت محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اسکول وین میں ایل پی جی کا استعمال ممنوع قرار دے دیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے بھی یہ احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ اسکول وین کو مجاز اتھارٹی سے رجسٹریشن کرانے کے ساتھ متعلقہ فٹنس سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرنا ہوگا جبکہ اسکول بس اور وین میں آگ بجھانے کے آلات بھی لازمی رکھنے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :