نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو اساتذہ جاں بحق ،پولیس کا سرچ آپریشن میں8 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

بدھ 14 مئی 2014 07:46

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء)ہنگو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،2 سکول ٹیچر جاں بحق،ٹیچرز ایسوسی ایشن کا شدید احتجاج ،تمام سرکاری سکولوں کی چھٹی کرادی گئی ۔پولیس کا سرچ آپریشن،8 مشتبہ افراد گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہائی سکول نمبر دو کے ٹیچر شمیم بادشاہ اور لیاقت حسین پیر کے روز صبح 8 بجے سکول جارہے تھے کہ ہائی سکول نمبر ایک کے نزدیک پہلے سے موجود نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں اساتذہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔واقع کے بعد ڈی پی او افتخار احمد کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کیا اور 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔