روسی کمپنی کی تین جون سے یوکرائنی گیس معطل کرنیکی دھمکی

بدھ 14 مئی 2014 07:54

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء)روس کی ریاستی توانائی کمپنی گیزپروم نے گزشتہ روز متنبہ کیا ہے کہ وہ تین جون سے یوکرائن کے لئے قدرتی گیس شپ منٹ معطل کردے گی جو کم ازکم 18یورپی ممالک کو سپلائی بھی متاثر کرے گی ۔

(جاری ہے)

گیزپروم کے چیف ایگزیکٹو الیکسی ملر نے کہا کہ یوکرائن باقی ماندہ ادائیگی کے باعث جون کی ڈیلیوری کے لئے ایڈوانس ادائیگی کرے ، انٹرفیکس کی رپورٹ کے مطابق اس نے مزید کہا کہ کیف کے پاس ادائیگی کے لئے تین جون کی صبح تک کا وقت ہے یا یوکرائن جون میں صفر کیوبک میٹر گیس وصول کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :