حیدرآبادمیں چندلوگوں کے بل نہ دینے کی وجہ سے سب کاپانی بندکردیاگیاہے ، سینیٹر مولا بخش چانڈیو،میری درخواست ہے حکومت ایسانہ کرے ،معاملے کوصوبائی نہ بنایاجائے، اگرسابق دورمیں وزیراعلیٰ پنجاب دھرنے میں رہے اوراپوزیشن کے لوگوں کے گھر جلوائے کیاآج لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی ہے ، سینیٹ میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

بدھ 14 مئی 2014 07:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر مولابخش چانڈیونے کہاہے کہ حیدرآبادمیں چندلوگوں کے بل نہ دینے کی وجہ سے سب کاپانی بندکردیاگیاہے، میری درخواست ہے کہ حکومت ایسانہ کرے ،اس معاملے کوصوبائی معاملہ نہ بنایاجائے ،اگرسابق دورمیں وزیراعلیٰ پنجاب دھرنے میں رہے اوراپوزیشن کے لوگوں کے گھرجلوائے کیاآج لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کوسینٹ میں نکتہ اعتراض پرکیا، انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کیوں دھرنے نہیں دیتے ،اگروزیراعلیٰ پنجاب دھرنے دے سکتے ہیں تووزیراعلیٰ سندھ بھی ہمارے حقوق کیلئے دھرنے دے سکتے ہیں ۔سینیٹرکامل علی آغانے کہاکہ مئی کامہینہ مزدوروں کامہینہ کہلاتاہے ،پچھلے کئی ماہ سے ایی او بی آئی اورورکرزویلفیئرفنڈکے سیکرٹری ریٹائرہوگئے ہیں اورکوئی نیاسیکرٹری نہیں ہے تمام ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں ۔سینیٹرکرنل(ر)طاہرمشہدی نے کہاکہ ایم کیوایم اورقائدتحریک کے حوالے سے اس ایوان میں جوباتیں کی گئی ہیں ان کوحذف کیاجائے۔