بجلی کا شارٹ فال صفرتک پہنچ گیا، بجلی کی پیداوار او ر استعمال 11ہزار میگاواٹ ہے،وزارت پانی و بجلی ،ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ‘کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنے سے معمولات زندگی شدید متاثر

بدھ 14 مئی 2014 07:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء )ملک میں بجلی کا شارٹ فال صفر تک پہنچ گیا۔ وزیر پانی و بجلی کی جانب سے وزیراعظم کو منگل کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق بجلی کی پیداوار او رطلب 11ہزارمیگاواٹ ہے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ 4320میگاواٹ بجلی پانی ، 5200میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں اور 1480میگاواٹ تیل سے پیدا کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ حکومتی دعوؤں کے برعکس ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ،کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنے سے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں، ملک کے کچھ حصوں میں بارش اور گرمی کی شدت میں کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

وزارت پانی و بجلی نے دعویٰ کیا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ صفر ہوگیا ہے،لیکن اس کے برعکس صوبائی دارالحکومت لاہور کے متعددعلاقوں میں 6سے8گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے-

متعلقہ عنوان :