انڈر 21 ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ : پاکستان کی مسلسل 11 ویں کامیابی، حمزہ اکبر، ماجد علی اور محمد فہیم نے مسلسل تیسرا میچ جیت کر دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی

بدھ 14 مئی 2014 07:28

الفجیرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء) انڈر ٹوئنٹی ون ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان نے مسلسل گیارہویں کامیابی حاصل کرلی۔ حمزہ اکبر، ماجد علی اور محمد فہیم نے مسلسل تیسرا میچ جیت کر دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔متحدہ عرب امارات کی ریاست الفجیرہ میں کھیلی جارہی ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کے محمد فہیم نے یو اے ای کے عبدالسلام کو چار صفر سے شکست دی۔

(جاری ہے)

محمد فہیم کی فتح کا اسکور اکیانوے ایک، بہتر انتالیس، اٹھاون بیالیس اور بہتر سات رہا۔ حمزہ اکبر نے بھی آئرلینڈ کے ڈیوڈ کیسڈی کو چارصفر سے ہراکرمسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔ حمزہ اکبر کی فتح کا اسکور پچھیاسی صفر، ستاون سات، چھہتر انہتر اور اکیاسی گیارہ رہا۔ دوسری جانب پاکستان کے محمد ماجد اور بیلجیئم کے جیف جیکب کے درمیان مقابلہ دلچسپ اور سنسنی خیز رہا۔ محمد ماجد نے بیلجیئم کے کیوئسٹ کو دو کے مقابلے میں چار فریمز سے زیر کیا۔ ماجد کی فتح کا اسکور تینتیس اناسی، سات چھیانوے۔ اٹھاون اننچاس، اڑسٹھ نو ،اڑسٹھ اڑتالیس اور باسٹھ تینتالیس رہا۔

متعلقہ عنوان :