تحریک انصاف نے فیصل آباد جلسہ کی تاریخ تبدیل کردی،25 مئی کو ہوگا

بدھ 14 مئی 2014 07:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء) تحریک انصاف نے فیصل آباد میں جلسہ کی تاریخ تبدیل کردی جلسہ اب 23 مئی کی بجائے 25 مئی کو ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جلسہ کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ اتوار کو عام تعطیل کے باعث کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل عمران خان نے اسلام آباد میں ہونے والے جلسہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ تحریک انصاف کا جلسہ 23 مئی کو ہوگا۔