فنی اورپیشہ ورانہ تربیت کے داروں میں وزیراعظم کے نوجوانوں کوہنرمندبنانے کے پروگرام کاآغاز، پروگرام کے تحت پچیس ہزار بے روزگار نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔ترجمان قومی کمیشن برائے پیشہ ورانہ اور فنی تربیت

بدھ 14 مئی 2014 07:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء )ملک بھر کے تین سو پچاس فنی اور پیشہ ورانہ تربیت کے اداروں میں وزیراعظم کا نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کا پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیشہ ورانہ اور فنی تربیت کے قومی کمیشن کی ترجمان نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ اس پروگرام کے تحت پچیس ہزار بے روزگار نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ قبائلی علاقوں سے منتخب تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو تین ہزار روپے جبکہ دوسروں کو دو ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔تربیت کے دوران ایک ماہ کے لئے ملازمت کی تربیت دی جائے گی۔یہ پروگرام چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بیک وقت شروع کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :