عراق : مختلف علاقوں میں سلسلہ وار آٹھ کار بم دھماکے ، 30 افراد ہلاک ، 40سے زائد زخمی

بدھ 14 مئی 2014 07:53

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء) عراق میں سلسلہ وار کار بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بغداد کے مختلف علاقوں بالادیت ، صدر سٹی ، یورر، جمیلہ ، ماخیل اور مرکزی کمرشل ضلع کاریدا میں آٹھ کار بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں تیس افراد ہلاک جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے منتقل کردیا گیا کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ دار قبول نہیں کی ۔

متعلقہ عنوان :