روم ماسٹرز ٹینس میں کینیڈا کی جواں سال ایوگینے بوچارڈ کے قدم ابتدا ہی میں لڑکھڑاگئے، وینس ولیمز، اینا ایوانوک، سمانتھا اسٹوسر، الینا ویسنینا اور فرنچ اسٹار ایلیز کورنیٹ بھی پہلی آزمائش میں سرخرو،مینز ڈبلز میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور ان کے بھارتی پارٹنر اپنے سفر کا آغاز پہلے راؤنڈ میں ڈچ پلیئر جین جولین روجرز اور رومانیہ کے ہوراسیو ٹائیکو کا سامنا کریں گے

بدھ 14 مئی 2014 07:28

روم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء) روم ماسٹرز ٹینس میں کینیڈا کی جواں سال ایوگینے بوچارڈ کے قدم ابتدا ہی میں لڑکھڑاگئے۔تجربہ کار اطالوی پلیئر فرانسسکا شیوانے انھیں پچھاڑ کر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں، وینس ولیمز، اینا ایوانوک، سمانتھا اسٹوسر، الینا ویسنینا اور فرنچ اسٹار ایلیز کورنیٹ بھی پہلی آزمائشمیں سرخرو ہوگئیں، مینز سنگلز میں گریگور دیمتروف ، مارسیل گرینولرز اور ایوان ڈوڈگ نے پہلا مرحلہ عبور کرلیا، مینز ڈبلز میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور ان کے بھارتی پارٹنر اپنے سفر کا آغاز پہلے راؤنڈ میں ڈچ پلیئر جین جولین روجرز اور رومانیہ کے ہوراسیو ٹائیکو کا سامنا کریں گے۔

کامیابی کی صورت میں ان کا ٹاکرا ٹاپ سیڈ امریکا کے برائن برادرز باب اور مائیک سے ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز میں کینیڈا کی جواں سال ایوگینے بوچارڈ کے قدم ابتدا ہی میں لڑکھڑاگئے، انھیں تجربہ کار اطالوی پلیئر فرانسسکا شیوانے کے ہاتھوں شکست ہوگئی، 17 سیڈنگ پانے والی ایوگینے کو 4-6 اور2-6 سے شکست ہوگئی، امریکی پلیئر وینس ولیمز نے جرمن حریف اینیکا بیک پر 6-3 اور6-1 سے غلبہ حاصل کیا، سربیا کی سابق ورلڈنمبرون اینا ایوانووک نے اطالوی پلیئر کیرن کینپ کو 6-1 اور6-1 سے اپنے جال میں پھانس لیا، آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر نے سبائن لیسکی کو 6-3،6-3 سے گھر واپسی پر مجبور کردیا، روس کی الینا ویسنینا نے یوکرینی حریف الینا سویٹولینا کیخلاف 6-3 اور6-2 سے کامیابی پائی۔

فرنچ اسٹار ایز کورنیٹ نے بیلجین پلیئر کرسٹن فلپکنز کو 6-3 اور6-3 سے ٹھکانے لگادیا، آل رشین مقابلے میں سویٹلانا کزنٹسووا نے ماریا کریلنکو کو 7-5 اور6-0 سے قابو کرلیا، امریکا کی وارویرا لیپچنکو نے چینی کھلاڑی پینگ شوئی کو 6-1 اور6-0 سے ہرادیا۔مینز سنگلز میں بلغاریہ کے گریگور دیمتروف نے فرنچ کھلاڑی ایڈورڈو روجر ویسلن کو 4-6،6-3 اور6-4 سے زیر کیا، مارسیل گرینولرز نے فلکیانو لوپز کو 7-5 اور6-1 سے مات دی، کروشین پلیئر ایوان ڈوڈگ نے ارجنٹائن کے فیڈریکو ڈیلبونیز کو 6-3 اور6-4 سے روک دیا، ایوا کارلووک نے پبلو کارینو بسٹا کو 3-6،6-3 اور7-6(7/4) سے ہرادیا۔

متعلقہ عنوان :