عمران خان خوابوں میں اپنے آپ کو وزیراعظم تصور کرتے ہیں ، پرویز رشید ،تحریک انصاف جن حلقوں میں مینڈیٹ چوری ہونے کا ہونے کا دعویٰ کرتی ہے وہاں کے لوگ عمران کے دعوؤں پر یقین نہیں رکھتے، صحافیوں سے گفتگو

بدھ 14 مئی 2014 07:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جن حلقوں میں مینڈیٹ چوری ہونے کا ہونے کا دعویٰ کرتی ہے وہاں کے لوگ عمران کے دعوؤں پر یقین نہیں رکھتے ، عمران خان خوابوں میں اپنے آپ کو وزیراعظم تصور کرتے ہیں ، جب حقیقت سامنے آتی ہے تو کنفیوز ہوکر غبار قوم پر اتارتے ہیں ۔

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے لاہور سے صرف 550سپورٹرز اس نام نہاد احتجاجی ریلی میں شریک ہوئے جس پر توجہ نہیں دیتے اور وہ تحریک انصاف کی اصلیت جان چکے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد پایا جاتا ہے وہ صرف قوم کو باتوں سے گمراہ کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صوبہ خیبر پختونخواہ میں حکومت کی کارکردگی قوم نے دیکھ لی ہے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے ریلی میں پرانے الزامات کو دوہرایا اور کوئی نئی بات نہیں کی ان کے خطاب سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو مایوسی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست کو بھی کرکٹ کی طرح کھیل سمجھتے ہیں حالانکہ وہ سیاست اس سے ہٹ کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان خوابوں میں بھی اپنے آپ کو وزیراعظم کے منصب پر دیکھتے ہیں جب حقیقت سامنے آتی ہے تو کنفیوژ ہوجاتے ہیں اور اس کا غبار قوم پر اتارتے ہیں ۔