امریکا: ڈیٹا کی نگرانی کو محدود کرنے کا بل ایوان نمائندگان میں منظور

ہفتہ 24 مئی 2014 07:57

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مئی۔2014ء)امریکی ایوان نمائندگان میں بھاری اکثریت سے امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے کی طرف سے ڈیٹا کی نگرانی محدود کرنے کے بل کی منظور دے دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس طرح مستقبل میں امریکی باشندوں کی ٹیلی فون کالز کی نگرانی این ایس اے کی بجائے ٹیلی فون سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں کریں گی۔

(جاری ہے)

ایوان نمائندگان کے 303 اراکین میں سے 121 نے اس بل کے خلاف ووٹ دیے۔ تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اصلاحات کافی نہیں ہیں اور این ایس اے کے کردار میں کوئی بھی بڑی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے بذات خود ان اصلاحات کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ این ایس اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کی طرف سے کیے گئے انکشافات اور اْس پر سخت عالمی رد عمل تھا۔