وزیراطلاعات پرویزرشیدکی زیرصدارت جرنلٹس سپورٹ فنڈکی انتظامی کمیٹی کااجلاس،اجلاس میں صحافیوں کے لئے مختلف وظائف کی منظوری دی گئی ،75ہزارسے کم تنخواہ والے صحافی اس سے فائدہ اٹھاسکیں گے

ہفتہ 24 مئی 2014 07:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مئی۔2014ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید کی زیرصدارت جرنلٹس سپورٹ فنڈکی انتظامیہ کمیٹی کے اجلاس میں صحافیوں کے لئے مختلف وظائف کی منظوری دی گئی ،پرویزرشیدکاکہناہے کہ فنڈکامقصدصحافیوں کی مالی مشکلات کم کرناہے ،پرویزرشیدکی زیرصدارت جنرنلٹس سپورٹ فنڈکی انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں صحافیوں کومعالی معاونت کے طریقہ کارپرغورکیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپرویزرشیدنے کہاکہ جرنلٹس سپورٹ فنڈکامقصدصحافیوں کی مالی امداد مشکلات کوکم کرناہے ،اس فنڈکے ذریعے بیماری ،معذوری اورموت کی صورت میں صحافیوں کومالی فراہم کی جائے گی اور75ہزارسے کم تنخواہ والے صحافی اس مالی معاونت سے استفادہ حاصل کرسکیں گے ،بیماری کی صورت میں لاہورپریس کلب کی منظوری سے 50ہزارصحافیوں کی بچیوں کی شادی کیلئے 50ہزارکسی بھی صحافی کی مستقل معذوری کی صورت میں 15ہزارماہانہ دینے کافیصلہ کیاگیا۔سیکرٹری اطلاعات وثقافت معین آغا،ڈائریکٹرجنرل ڈی جی پی آر اطہرعلی خان ،صدرلاہورپریس کلب ارشدانصاری ،سینئرصحافی پرویزشبیراوردیگراجلاس میں شریک تھے