شہباز شریف بین الاقوامی ادبی کانفرنس میں ماضی کے قصے سناتے رہے ،نگران حکومت کے دوران ایک سیکرٹری کا تبادلہ نہ کرنے اور ایک ایڈیشنل سیکرٹری کی تعیناتی پر نجم سیٹھی کا شکریہ بھی ادا کیا

ہفتہ 24 مئی 2014 07:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مئی۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف بین الاقوامی ادبی کانفرنس میں ماضی کے قصے سناتے رہے، نگران حکومت کے دوران ایک سیکرٹری کا تبادلہ نہ کرنے اور ایک ایڈیشنل سیکرٹری کی تعیناتی پر نجم سیٹھی کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

(جاری ہے)

پانچویں بین الاقوامی ادبی کانفرنس کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں ماضی کے چند قصے سنائے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک ابر ایمپائر نے انہیں بغیر کسی اپیل کے آؤٹ قرار دیا جب انہوں نے ایمپائر سے کہا کہ کسی نے اپیل بھی نہیں کی اور میں آؤٹ نہیں تھا تو آپ نے آؤٹ ہونے کا اشارہ کیوں کیا تو ایمپائر نے کہا کہ میاں صاحب نے کہا تھا کہ آؤٹ دے دو تو میں نے دے دیا نجم سیٹھی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیٹھی صاحب کو نگران وزیر اعلیٰ بنایا گیا تو انہوں نے پنجاب کے تمام سیکرٹریز تبدیل کردیئے لیکن ایک سیکرٹری جس کا انتہائی قریبی رشتہ دار ہمارے ہاں ملازم تھا اسے رکھ لیا اور پھر ایک ایڈیشنل سیکرٹری بھی لے آئے جسے 2009 ء میں گورنر راج کے دوران پنجاب میں ہوم سیکرٹری بناکر بھیجا گیا تھا اگر نجم سیٹھی نے یہ کام نہ کیا ہوتا تو دھاندلی کا جو جھوٹا پراپیگنڈہ اس پر دو رائے ہوتیں اس لیے میں نجم سیٹھی کا شکر گزار ہوں شہباز شریف نے سٹیج پر بیٹھے دیگر لوگوں کے قصے بھی ہال میں موجود لوگوں کو سناتے رہے۔