ایک دن آرام کے بعد قومی کرکٹرز کا سمر کیمپ قذافی سٹیڈیم میں شروع

ہفتہ 24 مئی 2014 07:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مئی۔2014ء)ایک دن آرام کے بعد قومی کرکٹرز کا سمر کیمپ آج سے شروع ہو گیا۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری سمر کیمپ میں کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریینگ کے بعد فیلڈنگ پریکٹس بھی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کیمپ میں کھلاڑیوں کی نگرانی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کر رہے ہیں۔ سمر کیمپ میں یہ کھلاڑیوں کا تیسرا ہفتہ ہے اور دو دن بعد کرکٹرز بیٹنگ اور باوٴلنگ ٹریننگ بھی شروع کریں گے۔ سمر کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس بہتر کرنا ہے۔