پاکستان سائیکلنگ ٹیم 34ویں ایشین چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے لاہور سے آستانہ قازقستان روانہ

ہفتہ 24 مئی 2014 07:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مئی۔2014ء)پاکستان سائیکلنگ ٹیم 34ویں ایشین چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے گزشتہ روز لاہور سے آستانہ قازقستان روانہ ہو گئی، 7رکنی پاکستانی سائیکلسٹوں کے دستہ میں غلام محمد حسین، فیصل ظہیر، محمد ساجد، عابد، طاہر محمود، نجیب اللہ شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں کرنل اصغر بودلہ (منیجر)، ناصر (اسسٹنٹ منیجر) اور جاوید خان کوچ شامل ہیں، یہ بات گزشتہ روز پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر منور بصیر نے سیکرٹری اظہر علی شاہ کے ساتھ یہاں پریس بریفنگ میں بتائی، سیکرٹری اظہر علی شاہ نے کہا کہ پاکستان صرف روڈ ریس ایونٹس میں حصہ لے گا، پاکستانی سائیکلسٹوں میں 2انڈر جونیئر سائیکلسٹ اور انڈر 23 سائیکلسٹ کیٹگریز میں شامل ہیں، اظہر علی شاہ نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان سائیکلنگ ٹیم تیاری کے بعد شرکت کررہی ہے اور امید ہے ہمارے کھلاڑی اس ایونٹ میں اچھا ایکسپوژر حاصل کریں گے، انہوں نے کہا کہ اس چیمپئن شپ میں میزبان قازقستان سمیت جنوبی کوریا، جاپان، چین، بھارت ، سری لنکا ، ایران اور پاکستان سمیت ایشیاء کے ممالک کے سائیکلسٹس حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :