پولیس کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر گلوکارہ نوراں لعل اندراج مقدمہ کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئی

ہفتہ 24 مئی 2014 07:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مئی۔2014ء)پولیس کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر گلوکارہ نوراں لعل اندراج مقدمہ کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج صفدر علی بھٹی نے 29مئی کوتھانہ اقبال ٹاؤن پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت میں گلوکارہ نوراں لعل نے دائر انداج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اقبال ٹاؤن پولیس وزیر آباد پولیس کے ساتھ مل کر کیس واپس لینے کے لئے دباؤ ڈال رہی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہی ہے جس پر ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے جس پر فاضل جج نے آئندہ سماعت پر متعلقہ تھانے سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :