ناروال میں امیدوار پر الزامات لگائے گئے ہیں بے بنیاد ہیں، دھاندلی کا رونا رونے والے جو راگ الاپ رہے ہیں،حمزہ شہباز

ہفتہ 24 مئی 2014 07:51

پنڈی بھٹیاں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مئی۔2014ء)پنڈی بھٹیاں نامہ نگار پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے ناروال میں امیدوار پر الزامات لگائے گئے ہیں بے بنیاد ہیں دھاندلی کا رونا رونے والے جو راگ الاپ رہے ہیں دراصل اپنا گلا خراب کر رہے ہیں ان کو چاہیے ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں ان خیالات کا اظہار آج رات انہوں نے آج پی پی 107کے ضمنی انتخابی مہم کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پنڈی بھٹیاں میں کہا حمزہ شہباز نے کہا 29مئی کو ضمنی انتخاب پی پی 107 میں مسلم لیگ ن ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوگی انہوں نے کہا عمران خان خیبر پختونخوا میں دیکھیں اس کی حالت کس قدر سدھاری ہے جبکہ ہم ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں نندی پور پلانٹ اگلے ماہ پیداوار شروع کردے گا اور کراچی سے ملتان موٹروے مکمل کر دی جائے گا اور پاکستان پر دنیا کا اعتماد بحال ہورہا ہے ہم ملک کی خوشحالی امن کا راستہ تلاش کیا ہے اور ہمارے فوجیوں کی قربانیاں اور خوں رائیگا ں نہیں جائے گا وزیرستان میں امن مزاکرات کر رہے ہیں اس موقع پر انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ 29مئی کو مسلم لیگ ن سے اظہار یکجہتی کریں ۔

متعلقہ عنوان :