پی سی بی کے نئے آئین میں صدرکا عہدہ متعارف کرانیکی تجویز،گورننگ بورڈ بھی صدرکوجوابدہ ہوگا، بورڈ کا نیا آئین دوریٹائرڈ ججز کی مشاورت سے آئی سی سی کے آئین کی طرزپرتشکیل دیا گیا، کاپی وزارت بین الصوبائی رابطہ اوروزیراعظم کوبھجوادی گئی ہیں

ہفتہ 24 مئی 2014 07:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مئی۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین میں صدرکا عہدہ متعارف کرانیکی تجویزدی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ کا نیا آئین دوریٹائرڈ ججز کی مشاورت سے آئی سی سی کے آئین کی طرزپرتشکیل دیا گیاہے۔ آئین کی کاپی وزارت بین الصوبائی رابطہ اوروزیراعظم کوبھجوادی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

نئے آئین میں پی سی بی میں صدرکا عہدہ متعارف کروانے کی تجویزدی گئی ہے، بورڈ کیانتظامی اختیارات صدر کے پاس ہوں گے ۔ گورننگ بورڈ بھی صدرکوجوابدہ ہوگا، آئین کے تحت صدرکا انتخاب الیکشن کے ذریعے ہوگا۔ذرائع کے مطابق کرکٹ کی دنیا میں ہلچل مچانے والے بگ تھری ایشوکے بعد پاکستان میں اس طرزکا آئین تشکیل دینے کی ضرورت پیش آئی۔

متعلقہ عنوان :