تھائی لینڈ کی معزول وزیراعظم زیرِ حراست

ہفتہ 24 مئی 2014 07:55

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مئی۔2014ء ) تھائی لینڈ میں فوجی بغاوت کے ایک روز بعد فوج نے اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے اور معزول وزیر اعظم ینگ لک شناواترا کو ان کے اہلِ خانہ سمیت حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق معزول وزیر اعظم ینگ لک شناواترا سمیت 100 سیاستدانوں کو بنکاک میں ایک فوجی مرکز میں طلب کیا گیا تھا،جمعے کو معزول وزیر اعظم اس فوجی مرکز سے روانہ ہوگئیں تاہم اس مرکز سے نکل کر وہ ایک اور فوجی مرکز کی جانب روانہ ہو گئیں۔ یہ نہیں معلوم کہ معزول وزیر اعظم کو کہاں زیر حراست رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :