ایرانی فوج نے صحرائی علاقے میں دو روزہ زمینی اور فضائی مشقیں شروع کردی، فوجی مشقوں میں چھوٹے درجے کے میزائلوں کو بھی ٹیسٹ کیا جائے گا،مشقیں سنٹرل ایران میں جاری ہیں یہ جنگی مشقیں ایران کے شمال جنوبی علاقہ کور مشہری کی آزادی کی سالگرہ کو منانے کے لیے کی جاتی ہیں، جنرل علی مہرابی

ہفتہ 24 مئی 2014 07:57

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مئی۔2014ء) ایرانی فوج نے صحرائی علاقے نسر آباد اور میر نجیب میں دو روزہ زمینی اور فضائی مشقیں شروع کردی ۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ان فوجی مشقوں میں چھوٹے درجے کے میزائلوں کو بھی ٹیسٹ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جنرل علی مہرابی کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں سنٹرل ایران میں جاری ہیں یہ جنگی مشقیں ایران کے شمال جنوبی علاقہ کور مشہری کی آزادی کی سالگرہ کو منانے کے لیے کی جاتی ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ان مشقوں کے دوران چھوٹے درجے کے میزائل نادیت اور فجر کو بھی آزمایا جائے گا یہ فوجی مشقیں ایران کے دو صحرائی علاقوں میرنجیب اور نسر آباد میں جاری ہیں ایران کی آرمی مشقیں انقلابی گارڈ سے الگ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :