پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان بیٹی کے باپ بن گئے ، نام لمیسا خان رکھ دیا،عامرخان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پرمبارکباد کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا

ہفتہ 24 مئی 2014 07:48

لندن( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مئی۔2014ء ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان باپ بن گئے، بیٹی کا نام لمیسا خان رکھ دیا۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کے گھر ایک ننھی پری کی آمد ہوگئی۔ عامرخان نے یہ خوشخبری سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے مداحوں کیساتھ شیئرکی۔

(جاری ہے)

رواں ماہ کے آغاز میں باکسرعامرخان نے ویلٹرویٹ کٹیگری کا کامیاب ڈیبیوکرتے ہوئے امریکی باکسرلوئس کولازوکوشکست دی تھی اور شاندار فتح کو اپنے ہونے والے بچے کے نام کردیا تھا۔باکسرعامرخان نے گھر آئی رحمت کا نام لمیسا خان رکھا ہے۔عامرخان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پرمبارکباد کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔

متعلقہ عنوان :